پہلے دور کے بچوں کی عید اور اب کے بچوں کی عید میں فرق حصہ اول

Posted on at


پہلے دور کے بچوں کی عید اور اب کے بچوں کی عید میں فرق حصہ اول


 



 


آج ہم پہلے کے دور کے بچوں کی عید اور اب کے بچوں کی عید کے بارے میں بات کریں گے کہ کتنا فرق آ گیا ہے اب کی عید میں اور پہلے کی عید میں۔
پہلے جب عید ہوتی تھی تو بچوں میں بڑی عید یعنی عید الضہی کی نسبت چھوٹی عید یعنی عید الفطر پر زیادہ جوش و خروش دیکھنے کو ملتا تھا بچوں کو انتظار ہوتا تھا کی کب عید آئے گی اور انہیں عیدی ملے گی۔


 



 


وہ مختلف چیزیں کھائیں گے کزنزوغیرہ آئیں گے اور ان کے ساتھ مل کر عید گزرئیں گے ایک دوسرے کے گھر جائیں گے نئے نئے کپڑے ڈالیں گے چوڑیاں لیں گے مہندی لگائیں گے اور ان ساری چیزوں کا انتظام عید کے تینوں دن ہوتا تھا یعنی تینوں دنوں کے کپڑے ۔چوڑیاں۔جوتے الگ الگ ہوتے تھے اور جب عید ہوتی تھی تو باہر ایک الگ سما ہوتا تھا ہر طرف شور اور بازار مختلف سٹالوں اور مختلف چیزیں بیچنے سے والوں سے بھرا ہوتا تھا اور سب سے زیادہ عید پر اپنے بڑوں سےعید ملنے کا انتظار ہوتا تھا۔


 



 


جہاں تک مجھے اپنی عید کا یاد ہے تو ہمارے جتنے بھی بڑے ہیں وہ ہمارے گھر ہمیں عید ملنے آتے تھے عید کی نماز کے بعد اور ہمیں عید دیتے تھے اور ہمیں بھی انتظار ہوتا تھا کہ کب ہمیں ان سے عیدی ملے ان میں زیادہ ہوتا تھا کہ جو عیدی ہمیں ملتی تھی ان میں سے آدھی عیدی تو ہمارے بڑے لے جاتے تھے کہ انہوں نے بھی واپس دوسرے بچوں کر عیدی دینی ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160