آپ کے خاص دنوں کا مسئلہ ۔ حصہ دوم

Posted on at


درد کی وجوھات کیا ہیں؟  خواتین کے جسم کے اندر موجود مخصوص نسوانی ہارمونز اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں ، یہ ہارمونز اعضاء کے ایک جوڑے اووریز میں سے پیدا ہوتے ہوتے ہیں، یہ ہارمونز ایسٹروجن اور پروجیسٹیرون کہلاتے ہیں جو جسم کو مخصوص نسوانی ہئیت و شکل میں لانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ جیسے ہی کسی لڑکی کی عمر بارہ سال ہوتی ہے تو ایسٹروجن کے پیدا ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو بلوغت کہلاتا ہے۔ اس عمر میں ہی مخصوص ایام شروع ہو جاتے ہیں جن سے ان کو بڑی پریشانی ہوتی ہے۔

ایام کی تکلیف کی وجہ : رحم" کا سکڑنا اور پھیلنا ہے، رحم کے چاروں طرف ایک دیوار ہوتی ہے جس میں معمولی حرکت ہر وقت رہتی ہے۔ لیکن ایام میں تھوڑی شدت آتی ہےتو جھٹکے سے رحم کی طرف سے آنے والے خون کی ترسیل تھوڑے عرصے کے لئے رک جاتی ہے۔ جب اس جگہ کے خلیوں کو خون رکنے کے باعث آکسیجن نہیں ملتی تو درد کا احساس دلانے والے کیمیائی مادے دماغ کو درد کا پیغام پہنچا دیتے ہیں اور پھر جسم درد کو محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ رحم کے سکڑنے اور پھیلنے کا عمل جس قدر شدید ہو گا تکلیف بھی اس قدر زیادہ ہو گی۔

درد بیماری میں کب تبدیل ہوتا ہے؟ پہلی بار ایم کے ہونے پر تکلیف کا احساس معمولی بات ہے ، اس موقع پر ذہنی تناؤ اور گھبراہٹ بھی درد کو بڑھانے کا سبب بن جاتی ہے، لیکن اگر 18 سے 30 برس کی عمر میں یہ تکلیف شدت اختیار کر جائے تو اس کا مطلب ہے کہ endometriosis ہے۔ اس درد سے نجات کا علاج ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے اور چند احتیاطی تدبیر پر عمل کر کے آپ خود بھی اس درد کو ختم یا کم ککر سکتی ہیں۔

  • درد ہونے کی سب سے اہم وجہ کیلشیم کی کمی ہے اس کے لئے روزانہ ایک گلاس نیم گرم دودھ ضرور پئیں۔
  • ایام کے دوران یا جب دن قریب ہونے والے ہوں تو ذیادہ وان ہر گز نہ اٹھائیں۔
  • اس حالت میں بے حد ٹھنڈا پانی/ کولڈڈرنکس سے پرہیز کریں ، ساتھ ساتھ گرم چائے یا کافی بھی فوراً پی لینا درست عمل نہیں ہے۔
  • غیر ضروری ذہنی تناؤ اور پریشانی سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کیجئے۔

گرم تاثیر والی اشیاء اگر ذیادہ مقدار میں لے لی ہوں تو پھر تقریباً چار گھنٹے کے بعد ٹھنڈی تاثیر والی اشیاء استعمال کریں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160