انڈے صحت کیلئے اچھے یا برے؟

Posted on at


انڈے صحت کیلئے اچھے یا برے؟
محقیقین کچھ سالوں کے بعد انڈوں کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے لاتے رہتے ہیں جن میں کبھی انہیں صحت کے لیے بہترین اور کبھی مضر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود انڈوں کا شمار طاقتور کھانوں (پاور فوڈز) میں ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب انہیں دل کے لیے 'بلیک لسٹ' کیا گیا ہے۔
یہ مانا جاتا ہے کہ انڈوں میں کولیسٹرول بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دل کی شریانوں کے لیے مضر ہے۔ تاہم ایک دوسری ریسرچ میں پایا گیا کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول 'اچھا' کولیسٹرول ہے اور پھر انڈوں کو صحت کے لیے اچھا قرار دیا جانے لگا۔
دنیا بھر میں انڈوں کو پسندیدہ ناشتہ مانا جاتا ہے۔ تاہم ایک اور ریسرچ کہتی ہے کہ انڈے دل کے لیے اتنے ہی برے ہیں جتنا تمباکو نوشی۔
ان تمام باتوں کے باوجود انڈوں میں موجود فوائد کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
انڈوں میں بڑی تعداد میں ویٹامن اے، ای اور کے پایا جاتا ہے جبکہ ویٹامن ڈی حاصل کرنے کا یہ قدرتی طریقہ ہے۔
انڈوں میں فولیٹ، آئرن، ویٹامن بی12 اور متعدد قسم کے امینو ایسڈز ہوتے ہیں جو جسم کی نشونما میں مدد کرتے ہیں۔
انڈوں میں کولین نامی ایک نیوٹرنٹ موجود ہوتا ہے جو گروتھ میں مددگار ہے جبکہ اس سے چھاتی کے کینسر کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ معلوم ہوا ہے کہ انڈوں میں انسیچوریٹ فیٹس ہوتے ہیں اور یہ 'اچھے' کالیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
تاہم یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ انڈوں کا استعمال اعتدال پسندی سے کیا جائے اور یہ بات انتہائی اہم ہے کہ انڈوں کو کس طرح بنایا جارہا ہے اور کس چیز کے ساتھ کھایا جارہا ہے (پراٹھے کھانے سے بچیں)۔
انڈوں کے خلاف ہونے والی ریسرچز میں بعدازاں خامیاں پائی گئیں تھیں۔ اس لیے انڈوں کا اعتدال پسندی سے استعمال کریں اور اگر آپ کا کالیسٹرول بڑھا ہوا رہتا ہے تو پھر اس کا استعمال ذردی کے بغیر کریں۔



About the author

zia-rahman

1CTASK9uac6iKbumysxMxU3Jgj2urkWhP4

Subscribe 0
160