میکرونی عام طور پر بچوں کی خزا ہے اور یہ میدے سے بنتی ہیں اسے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور ان کی صحت کے لئے بھی بہت ہی مفید ہیں یہ بہت ہی نرم غذا ہوتی ہے جو کہ آسانی سے چبائی جا سکتی ہے اور کل تو ویسے بھی عید ہوگی اور گھروں میں بہت سی چیزیں بھی بنیں گی عام طور پر گھروں میں بہت سی ایسی چیزیں بنائے جاتی ہیں جو کہ سب بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں اور وہ ان چیزوں کی بار.،بار فرمائشیں بھی کرتے رہتے ہیں اور ان کو بنانا بھی سیکھتے ہیں آج میں بھی کچھ ایسا ہی سکھانا جا رہی ہوں آپ کو جو کہ آپ نے پہلے کبھی نہیں کھایا ہوگا میکرونی کے کباب تو چلیں شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس کے لئے کیا،کیا چیزیں درکار ہوتی ہیں
ٹماٹر =======================================٣ عدد باریک کٹے ہووے
پودینہ == ایک آدھی گھٹھی
مکس مصال = ٢ کھانے کے چمچ
نمک حسب = حسب ضرورت
لیموں کا رس = ١ چمچ
گھی = تلنے کے لئے
کارن فلار = ٣ سے ٤ چمچ
انڈے = ٢ عدد پھینٹے ہووے
=ترکیب
سب سے پہلے ایک میکرونی کو اچھی طرح ابال لیں اور جب ابال آ جائے تو اسے پانی چھان کر فریج کے برف والے خانے میں آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور جب ٹھنڈے ہو جائیں تو اس میں تھوڑا سا کارن فلار ملا کر اسے اچھی طرح گوندھیں اور جب یہ ایک آٹا نما بن جائے تو اس میں ٹماٹر.پیاز،دھنیا،پودینہ،لیموں کا رس مکس مصالہ سوکھا دھنیا اور اچار شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح مکس کریں اور جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں تھوڑا سا تیل ١ یا آدھی چمچ تیل ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے فریج میں رکھ دیں
اب ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور انڈا پھینٹ کا ایک پیالی میں مکس کر لیں اور اس کے بعد جب تیل گرم ہو جائے تو میکرونی کے گول ،گول کباب بنا کر انھیں انڈے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈال دیں اور جب رنگ سرخ ہو جائے تو چولہ بند کر دیں اور ایک پلیٹ میں ٹشو پپر پر اتار لیں
گرما گرم میکرونی کباب تیار ہیں سلاد اور نان کے ساتھ پیش کریں اور اگر آپ کے گھر میں ٹماٹروں کا کیچپ موجود ہے تو اس کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں ٹماٹروں کے کیچپ سے اس کا ذائقہ اور بھی بہت زیادہ اچھا ہو جاتا ہے یہ تھی آج کی ریسیپی اگلی ریسیپی کے ساتھ دوبارہ حاضر ہونگی تب تک اللہ حافظ