ڈرون کی مدد سے ایمیزون میں قدیم تہذیب کی تلاش

Posted on at


                 


سائنسدانوں نے ایمیزون کے جنگلات میں قدیم تہذیبوں کی تلاش کے لیے ڈرونز  کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ ڈرون لیزر سے لیس ہوں گے


 


سائو پائولو  جن سے ان گھنے جنگلات میں ہزاروں برس پرانی تعمیرات کیتلاش میں مدد ملے گی۔اس منصوبے کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ یہ قدیم آبادیاں کتنی بڑی تھیں اور ان کے باسیوں نے لینڈ سکیپ میں کس حد تک تبدیلیاں کی تھیں۔برطانوی ماہرین کی سربراہی میں سرانجام پانے والی تحقیق کے لیے یورپی تحقیقاتی کونسل نے 17 لاکھ یورو کی امداد فراہم کی ہے ۔اس منصوبے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے پروں کا درمیانی فاصلہ تین میٹر ہے ۔ یہ ڈرون منتخب کیے جانے والے علاقوں میں پرواز کریں گے۔ اس سے یہ پتہ چلایا جائے گا کہ اب بھی کتنی اشکال ایمیزون جنگل میں چھپی ہوئی ہیں۔لیزر سے لیس ڈرون سے نکلنے والی کچھ شعاعیں جنگل میں موجود درختوں کے پتوں سے ٹکرا کر واپس لوٹ جائیں گی جبکہ کچھ زمین تک پہنچیں گی۔تحقیق میں یہ پتہ چلایا جائے گا کہ کیا درختوں کے نیچے زمین پر کچھ غیر معمولی ہے ، یہ جاننے کے لیے کمپیوٹر کے ذریعے حساب رکھنے والے آلے کی مدد لی جائے گی۔ زمین پر اشکال کی موجودگی کی صورت میں سائنس دان مٹی اور نباتات کی خصوصیات کی درجہ بندی کے مرحلے کی جانب بڑھیں گے ۔ایک عام فضائی جائزے سے آپ کو درختوں کی سطح ہی نظر آئے گی تاہم لیزر کی مدد سے آپ کو اس کا ڈیجیٹل نقشہ مل جائے گا جو درختوں سے ہوتا ہوا زمین تک سگنل بھیجے گا۔



About the author

MoNTo

I am Cool, Chill and Unpredictable Guy.. ;)

Subscribe 0
160