......نیند کی کمی بن جاتی ہے موٹاپے کا سبب

Posted on at



کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن سے پریشان ہیں ؟ تو اس کا سبب آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے


 


یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات کی خراب نیند بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذائوں کا رجحان بڑھا دیتی ہے اور وہ زیادہ مقدار میں خوراک جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی یا ناقص معیار لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک جسم کا حصہ بنانے کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا سبب بنتا ہے ۔اس سے پہلے ماضی میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے۔ تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔



About the author

MoNTo

I am Cool, Chill and Unpredictable Guy.. ;)

Subscribe 0
160