جاپانی کسان نے دل کی شکل کے تربوز کاشت کر کے حیران کر دیا

Posted on at



ویلنٹائن ڈے تو گزر گیا لیکن پیار کر نے والے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے تحائف کا تبادلہ اب بھی کررہے ہیں۔اس محبت بھرے دن کی مناسبت سے ایک جاپانی کسان نے اپنی زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا ہے


 


جا پان میں ہیروچی کیمارا نامی ایک کسان نے اپنے باغات میں دلچسپ انداز کے یہ دل کی شکل والے تربوز اگائے ہیں جو خصوصاً نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہوگئے ہیں۔اس ذہین کسان نے پودے کے ساتھ لگے تربوز کو مکمل پکنے سے قبل ہی دل کی شکل والے ایک شفاف سانچے میں اس طرح لاک کیا کہ یہ تربوز اپنا سائز بڑھنے کے ساتھ ہی اس سانچے کے دل والی شکل میں تبدیل ہو گیا ۔ جب تربوز پک گیا تو اس کسان نے دل والے سانچے کا لاک کھول کر اسے باہر نکال لیا جو صرف شکل میں مختلف ہے لیکن رنگ اور ذائقہ بالکل عام تربوز جیسا ہے ۔



About the author

MoNTo

I am Cool, Chill and Unpredictable Guy.. ;)

Subscribe 0
160