پاک جنوبی افریقہ ٹکرائو

Posted on at


.......محمد فرقان بھٹی.......
آخرکار پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں یو اے ای کے خلاف اہم کامیابی حاصل کر ہی لی۔ یواے ای نے ٹاس جیت کر بالنگ کافیصلہ کیا جوٹھیک ثابت نہ ہوا اورسوائے ناصرجمشید کے پاکستان کے سب آؤٹ آف فارم بلّے بازوں نے جم کراپنابلّا کھولا۔ یواے ای کی کمزوربالنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم 339رنز بنا کر پہلے ہی 50% میچ اپنے نام کرچکی تھی رہی کسر پاکستانی بالنگ نے پوری کردی اور آسانی سے یہ میچ اپنے نام کیا۔ بے شک پاکستان لگاتار اپنے دومیچ جیت چکا ہے لیکن اُب اس کامقابلہ ٹورنامنٹ کے سب سے مضبوط حریف جنوبی افریقہ سے ہوگا جوکہ ایک اصل امتحان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم انڈیا اورویسٹ انڈیز سے ہارچکی ہے جبکہ زمبابوے اوریواے ای کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس لحاظ سے قومی ٹیم کا یہ مقابلہ بہت اہمیت کاحامل ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم آکلینڈ کے میدان میں اُترے گی جہاں پہلے سے ہی بارش کی پشین گوئی کی گئی ہے۔ خیر! پاکستان کو ہرحال میں یہ میچ جتنا ہے اور اس میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے جوکہ ناصرجمشید کی شکل میں ہوگی اور آج ہی پاکستان بیٹنگ لائن کے ایک اہم رکن حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے۔ پس صورتحال واضح ہے کہ سرفراز احمد اور یونس خان کی واپسی متوقع ہے۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں، اِن دونوں ٹیموں کے اعدادوشمارپر!
جنوبی افریقہ کے اعدادوشمار: ورلڈ کپ کی مضبوط حریف جنوبی افریقہ اَب تک ورلڈ کپ میں 51میچز کھیل چکی ہے جن میں اُسے 33میں کامیابی اور 16میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز جنوبی افریقہ کی طرف سے گیری کرسچین نے کھیلی جنہوں نے 188 کی ناقابل شکست اننگ یواے ای کے خلاف ورلڈکپ 1996ء میں کھیلی جبکہ سب سے زیادہ ورلڈ کپ میں رنز بنانے کاریکارڈ جیکس کیلس (1148) رنز بناچکے ہیں۔ بالنگ کی بات کی جائے تو یہاں سب سے زیادہ شکار ڈونلڈ نے کئے ہیں (38) اور سب سے بہترین باؤلنگ فگرکاریکارڈ اینڈریوہال کے پاس ہے (5/18)۔ سب سے زیادہ کیچز اپنے دور کے مایہ ناز پلیئرگریم اسمتھ نے پکڑے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کا بطور ٹیم سب سے زیادہ اسکور 411/4کا ہے جوا نہوں نے اسی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کیا جبکہ سب سے کم اسکور 149کا ہے جہاں افریقہ ٹیم آسٹریلیا کے سامنے ورلڈ کپ 2007ءمیں ڈھیر ہوگئی تھی۔
پاکستان کے اعدادوشمار: پاکستانی کرکٹ ٹیم اَب تک ورلڈ کپ میں 67میچز کھیل چکی ہے جن میں اُسے 37میں کامیابی اور 28میں ناکامی کا نہ دیکھنا پڑا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے سب سے بڑی اننگز عمران نذیر نے ورلڈکپ2007ءمیں کھیلی جہاں انہوں نے زمبابوے کے خلاف 160رنز کے زبردست اننگز کھیلی۔ شاہینوں کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور جاوید میاندادنے بنایا (1083رنز) ۔ فاسٹ بالنگ پاکستان کاسب سے بڑاہتھیاررہی ہے۔اسی لئے ورلڈکپ میں سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے (55) جبکہ سب سے بہترین بالنگ کاریکارڈشاہدآفریدی رکھتے ہیں(5/16)۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچز انضمام الحق نے پکڑے( 16)۔ ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بلند ترین رنز کاریکارڈ (349/6)کا ہے جوانہوں نے زمبابوے کے خلاف ورلڈکپ2007ءمیں حاصل کیا جبکہ سب سے کم اسکور74کا ہے جہاں پاکستانی ٹیم انگلش بالر زکے سامنے 92ورلڈکپ میں ڈھیرہوگئی تھی۔  



About the author

faheemqamar

i am a student of computer science

Subscribe 0
160