آسامیاں خالی ہیں فوری اپلائی کریں

Posted on at


....سید شہزاد عالم......
مشکلات میں گھری ایک مشہور و معروف کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں رنز بنانے کے لئے کھلاڑی درکار ہیں۔ امیدواروں کا تعلق اس ٹیم کے ملک سے ہونا ضروری ہے۔ عمر کی کوئی حد نہیں لیکن پچھلے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی درخواست دینے کے مجاز نہیں۔ امیدواروں کے گھٹنے سلامت اور کمر سیدھی ہونا ضروری ہے۔امیدوار میں چوکے چھکے مارنے کی صلاحیت لازمی ہو، جبکہ سنگل رن لینے اور کیچ پکڑنے میں مہارت اضافی قابلیت شمار ہو گی۔روانی سے انگریزی بولنے والے امیدوار کو کپتان بھی بنایا جا سکتا ہے۔کہیں سے کسی قسم کا بھی این او سی درکار نہیں، منتخب امیدواوں کو کرکٹ کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا۔ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو فوراًآسٹریلیا روانہ کیا جائے گااور اپنی بیگم کو ساتھ لے جانے کی خصوصی اجازت ہو گی۔روانگی سے قبل ہی تگڑا سینٹرل کنٹریکٹ بھی دے دیا جائے گا، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدوار فورا اس ایڈریس پر رابطہ کریں۔ کرکٹ ہیڈ کواٹر، سبز گلی، پریشان اسٹریٹ، بے سکون سیکٹر، ہلچل ٹائون۔ ۔۔!!!



About the author

faheemqamar

i am a student of computer science

Subscribe 0
160