لاہور لنڈا بازار حصہ اول

Posted on at


لاہور لنڈا بازار حصہ اول


 



 


 


آج ہم آپ کو لنڈا بازار کی سیر کروائیں گے اور اس کے بارے میں بھی بتائیں گے لاہور سرکلرروڑ میں دہلی دروازہ ایک مشہور جگہ ہے اس کے بالکل سامنے لنڈا بازار ہے لنڈا بازار کے باہر ہی کافی زیادہ سامان ریڑہیوں پر ادھر اودھر لگا ہوتا ہے جس میں خاص طور پر گرم کپڑے۔جوتے۔ٹوپیاں۔مفرل۔سویٹر۔جیکٹس۔موزے۔دستانےاور اس طرح کی اور بھی بہت سی ضرورت کی چیزیں ملیں گی ۔


 



 


لنڈا بازار کے شروع ہوتے ہی ایک کارنر پر سی آئی اے کوتوالی کا دفتر ہے اور دوسری طرف کارنر پر ایک لوہے کی دوکان ہے اس سے آپ کو مختلف قسم کی چیزیں میں گی جیسے تکے کباب بنانے والی بٹھیاں۔ان کی سیخیں۔قیمہ بنانے والی مشین۔گاجر کش کرنے والی مشین وغیرہ وغیرہ ملیں گی۔


 



 


 


اس کے ساتھ جو دوکانیں ہیں جن پر گرین جالی ملے گی گرین جالی[جن کو ہم اپنے صحن برآمدوں میں چھاؤں کے لیے استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ مچھر دانیاں بھی ملیں گی اس کے ساتھ ہی کمبلوں کی دوکانیں شروع ہو جاتی ہیں ان دوکانوں پر باہر کے ممالک کے پرانے کمبل بھی ہوتے ہیں اور چائنا کے نئے کمبل بھی ملتے ہیں چائنہ کے نئے کمبلوں سے باہے کے پرانے کمبل زیادہ نرم ملائم۔اور پائیدار ہوتے ہیں اور زیادہ گرم بھی ہوتے ہیں اس کے سامنے دوسری سائیڈ پر سی آئی اے کوتوالی کی دیوار کے ساتھ ساتھ سٹال لگے ہوتے ہیں جن پر جینز کی پینٹیں شرٹزاور کاٹن کے سوٹ وغیرہ ملتے ہیں جینز کی پینٹ اور شرٹ تو دوسرے ممالک کی ہوتی ہیں اور کاٹن کے سوٹ پاکستان سے اکٹھے کیے جاتے ہیں 



About the author

160