مینا کی کہانی ''میرا سکول''قسط ٦

Posted on at


مینا کی کہانی میں پچھلی ٥ قسط پوسٹ کر چکی ہوں مینا کی آج کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے ،مینا کی آج کی کہانی سکول کے بارے میں ہے تو دیکھتے ہیں مینا آج کیا کرنے والی ہے 



مینا کی کہانی ''میرا سکول ''


صبح سویرے مینا اور راجو اٹھتے ہیں اور مینا کی امی ان کے لئے ناشتہ تیار کرتی ہے اور راجو گھر میں جھاڑو دیتا ہے اور گھر کا سارا کچرا باہر کوڑا دان میں پھینکتا ہے ،مینا اپنی گائے کو گھاس کھلا رہی ہوتی ہے اتنے میں مینا کی امی آواز دیتی ہیں کہ ناشتہ تیار ہے جب مینا اور راجو ناشتہ کر لیتے ہیں تو مینا کی امی مینا یر راجو سے کہتی ہے کہ اب سکول کا ٹائم ہو گیا ہے تم دونوں سکول جاؤ ،مینا یر راجو اپنی بیگ لے کر سکول کے لئے نکل پڑھتے ہیں ،راستے میں مٹھو ایک پیڑ پر کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے مینا راجو سے کہتی ہے کہ چلو پیڑ پر چڑھتے ہیں مٹھو کوئی چیز دیکھ رہا ہے مینا اور راجو پیڑ پر چڑھ کر دیکھتے ہیں تو وہاں پانچ انڈے ہوتے ہیں اتنے میں ایک اور لال رنگ کا طوطا آ کر ان انڈوں پر بیٹھ جاتا ہے اور مینا راجو سے کہتی ہے کہ یہ مٹھو کی بھن لگتی ہے اتنے میں سکول کی گھنٹی بج جاتی ہے اور مینا راجو سے کہتی ہے چلو دوڑ لگاتے ہیں کون پہلے سکول پوھنچتا ہے 



مینا اور راجو جب سکول جاتے ہیں تو وہاں استانی ایک بچے سے کہتی ہے کہ الماری میں سے چاک نکال کر دو اور سب بچے ایک،ایک گروپ بنا لو تا کہ پڑھنے میں آسانی ہو ،استانی بچوں سے کہتی ہے کہ آپ سب بچے خوراک کے بارے میں ایک ،ایک تصویر بناؤ اور مجھے دکھاؤ ،سب بچے ایک گروپ میں خوراک کی تصاویر بنا رہے ہوتے ہیں ،کوئی ام کی تو کوئی گاجر اور کیلوں کی بنا رہے ہوتے ہیں ، مینا کے گروپ میں جو تصویر خوراک کے حوالے سے بناتے ہیں ان میں دال،روٹی اور سبزی شامل ہوتے ہیں 



استانی دوسرے گروپ والوں سے کہتی ہے کہ اب آپ اپنی تصاویر بتائیں آپ نے کیا بنایا ہے اچھی خوراک پر ،،؟ اس گروپ نے اپنی تصویروں میں ،مچھلی،چاول،کیلا اور کدو شامل ہوتے ہیں ،مینا استانی سے کہتی ہے کہ کیا مس کل بھی ہم یہی کام کریں گے ،،؟ استانی جواب دیتی ہیں نہیں میں کل ایک تربیتی کورس کے لئے جا رہی ہوں اور کل میں یہاں نہیں ہونگی ،اور کل آپ کو ایک اور استانی آ کر پڑھائیں گی اور تم سب بچے یہ ثابت کرو گے کہ تب بچے کتنی محنت سے پڑھتے ہو ،



دوسرے دن مینا اور راجو سکول دیر سے جاتے ہیں اور آگے نئی استانی اپنا تعرف کروا رہی ہوتی ہیں اور مینا اور راجو کو بہت ڈانٹ پڑھتی ہے سکول دیر سے انے کی وجہ سے ،استانی اپنا سبق شروع کرتی ہیں اور یہ سبق غذایت کے بارے میں ہوتا ہے استانی بچوں سے کہتی ہے کہ سب پڑھو میرے ساتھ خوراک کی پانچ قسمیں ہوتی ہیں اور استانی بچوں سے کہتی ہے پڑھیں 



نمبر ایک                               وٹامن  


نمبر دو                           پروٹین 


نمبر تین                          نشاستہ 


نمبر چار                        معدنیات 


نمبر پانچ                         چکنائی 


اور کہتی ہیں کہ سب پڑھو ہمہیں روزانہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تمام چیزیں ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرتے ہیں اس لئے ان تمام چیزوں کا غذا میں شامل ہونا ضروری ہے ،مینا جب سکول سے گھر آتی ہے تو گھر والے اس سے پوچھتے ہیں کہ مینا آج تم کیوں پریشان ہو مینا جواب میں کہتی ہے کہ نئی استانی جو ہمہیں پڑھا رہی ہیں وو ہمہیں بلکل سمجھ نہیں آ رہا 



دوسرے دن استانی لیور کے بارے میں جو  پڑھاتی ہیں تو مینا اپنی دوست کو کہتی ہے کہ یہ سبق ہمارا نہیں ہے یہ پانچویں جماعت کا سبق ہے استانی مینا کو پھر ڈانٹ دیتی ہیں جس پر مینا خاموش ہو جاتی ہے ،اور مینا کی استانی مینا کو کلاس سے باہر  نکال دیتی ہیں اور مینا باہر جا کر رونے لگ جاتی ہے ،جب چھٹی ہوتی ہے تو مینا گھر اتے ہی اپنا بیگ دور پھینک دیتی ہے ،مینا کی امی مینا سے سوال کرتی ہے کہ مینا آخر تمہیں کیا ہو گیا ہے مینا جواب دیتی ہے کہ اب میں سکول نہیں جاؤنگی کیوں کہ مجھے نئی استانی کی کوئی بات بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے مینا کی ایک سہیلی اسے کہتی ہے کہ سکول مت چھوڑو تمھاری استانی بدل بھی تو سکتی ہے اور مینا کی سہیلی اسے لیور کے بارے میں بتاتی ہے کہ لیور کیا ہے ،



مینا کی سہیلی اسے باہر لے جاتی ہے اور اسے کہتی ہے کہ لیور کی مدد سے بہت سے کام کیے جاتے ہیں ،وہ اسے بتاتی ہے کہ لیور لڑکی کے تنے کو اٹھانے کے کام آتا ہے اور مینا اس کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ تم ایک بہت اچھی دوست ہے ،دوسرے دن مینا پھر سکول جاتی ہے اور استانی سب بچوں سے کہتی ہے کہ آج میرا سکول میں آخری دن ہے اس لئے سب میرا سبق دیہان سے سنیں اور پڑھیں،استانی بچوں کو پڑھاتی ہے کہ اسلام آباد ،پاکستان کا دارلخلافہ ہے اتنے میں استانی پر الماری آ گرتی ہے اور استانی گر جاتی ہیں سب بچے الماری اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ،لیکن کوئی بھی نہیں نکال پاتا اتنے میں مینا کے دماغ میں خیال آتا ہے کہ لیور کی مدد لینی چاہئے مینا لیور لے کر آتی ہے اور الماری کو اٹھانے میں کامیاب ہو جاتی ہے جس پر استانی بہت خوش ہوتی ہیں اور مینا کی پورانی استانی بھی واپس آ جاتی ہیں اور سب سے پوچھتی  ہیں کہ آج تم سب کیا پڑھ رہے ہو ،؟سب بچے کہتے ہیں کہ لیور کے بارے میں اتنے میں استانی کہتی ہے کہ اب میں چلتی ہوں اور مینا کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آج میں نے بہت کچھ سیکھا،اور کہتی ہیں کہ اب میں بھی اساتذہ کے تربیتی کورس میں داخلہ لونگی اور چلی جاتی ہیں اور سب بچے انھیں خدا حافظ کہتے ہیں 



مینا کی کہانی میں آج کی کہانی تھی  ''میرا سکول'' 


مینا کی آج کی کہانی سے ہمہیں یہ سبق ملتا ہے ،جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بچوں کو اگر روک ،ٹوک کر رکھا جائے تو وہ نہ صرف بزدل ہو جاتے ہیں بلکہ ان میں احتماد کی کمی بھی پائی جا سکتی ہے یہ کہانی بھی اسی حوالے سے تھی اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی بچہ آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہے تو اس کی بات کو ضرور سنیں  اور اسے روکنے کے بجائے اس کا ساتھ دیں شاید وہ ٹھیک ہو اور آپ اپنی جگہ غلط ان باتوں کا خیال ،ماں،باپ اور اساتذہ کو ضرور کرنا چاہیئے 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160