پونو جدید پورٹیبل میوزک سسٹم

Posted on at


اگر آپ موسیقی سننے کے کے شوقین ہیں تو یقیناً آپ کو نئےمیوزک پلیئرز میں بھی دلچسپی ہوگی ۔ ایک ایسا میوزک پلیئر جس پر چاہے راک میوزک سنا جائے یا جاز یا بھر ہپ ہاپ یہ ہر قسم کی موسیقی کے لئے بہترین معیار فراہم کرتا ہے۔



آج کل ٹیکنالوجی نے چیزوں کو چھوٹے سے چھوٹا کر دیا ہے۔ ایسے میں بڑے ہائی فائی سائونڈ سسٹمز کی جگہ چھوٹے پورٹیبل سسٹمز نے لے لی ہے۔ ایسا ہی ایک میوزک سسٹم ’’ پونو ‘‘ بھی ہے جو اس برس کے آخر تک صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ یہ ایک چھوٹی جسامت اور تکون شکل کا پورٹیبل میوزک سسٹم ہے۔



جس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایپل کے آئی پوڈ کے معیار کے مطابق ہوگا۔ یہ آن لائن میوزک اسٹورز سے انٹر نیٹ کے ذریعے منسلک ہو کر صارفین تک نئے اور پُرانے گانے سننے کی سہولت پہنچائے گا۔ اس میں کئی البم محفوط بھی کئے جاسکتے ہیں۔



اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس پر ڈیجیٹل آڈیو میں گانے سنے جاسکیں گے جو ایم پی تھری فارمیٹ میں بہت بہتر ہوگا۔ اس کی تیاری میں تین برس قبل کام شروع کیا گیا تھا۔



اس کے کئی ڈیزائن تیار کئے گئے تھے۔ تاہم  اس کے تکون ماڈل کو حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس تکون کے ایک طرف اسپیکر اور دوسری طرف اسکریب اور تیسری طرف بھی اسپیکرز نصب ہوں گے۔ اس ڈیزائن کا مقصد یہ ہے کہ اسے کسی بھی تقریب میں درمیان میں رکھ کر ہر سمت میں یکساں معیار کی موسیقی سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔ 




About the author

160