بالوں کے لئے ٹپس پارٹ3

Posted on at



چکنے بالوں کے لئے کنڈیشنر یہ ھے کہ لیموں کے عرق میں سرکہ ملا کر بالوں میں لگائیں اور بعد میں شیمپو کر لیں۔ اس کا استعمال ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ خشک بالوں میں انڈے کی زردی اور زیتون کے تیل کا مکسچر بنا کر انگلیوں کی مدد سے گیلے بالوں میں لگائیں۔ پانچ دس منٹ اچھی طرح مساج کر کے بالوں کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ خشک بالوں میں دھی بھی بہترین کنڈیشنگ کا کام کرتا ھے۔



بالوں کی مفید ورزش بالوں میں زیادہ سے زیادہ کنگھی کرنا ھے اس سے خون کی روانی تیز ھو جاتی ھے۔ اور بال صحت مند رھتے ہیں۔ دن میں کم از کم تین بار بالوں میں کنگھی ضرور کریں بالوں کو خوبصورت اور صحت مند رکھنے کے لئے اپنی غذا پر بھی توجہ دیں۔



کھانے میں زیادہ سے زیادہ تازہ پھل سبزیاں، دودھ اور سلاد کا استعمال کریں تاکہ بالوں کو پروٹین کی زیادہ مقدار مل سکے۔ بالوں کو ڈائی کرنے والے کیمیکل کا استعمال زیادہ نہ کریں۔ کیونکہ یہ کیمیکل بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔ بالوں کو رنگنے کے لئے صرف مہندی کا استعمال کریں۔ زیادہ تر خواتین سر دھونے کے لئے گرم پانی استعمال کرتی ہیں۔ جوکہ بالوں کے لئے نقصان دہ ھے۔ گرم پانی سے بال دھونے سے بال روکھے پھیکے ھو جاتے ہیں اور الجھے الجھے رھتے ہیں اس لئے بہتر ھے کہ بالوں کو ھمیشہ تازہ پانی سے دھوئیں۔



اگر آپ کے بال پتلے ھوتے جا رھے ہیں تو آپ ان کو ترشوا لیں۔ اور خوبصورت سٹائل دیں۔اس طرح آپ کے بچے ھوئے بال خوبصورت دکھائی دیں گے۔ زیتون کا تیل بھی بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ھے اس لئے زیتون کا تیل نیم گرم کر کے آھستہ آھستہ سر میں اس کا مساج کریں۔ اور ہفتے میں کم از کم دو بار یہ عمل دہرائیں۔


سورج کی تیز شعاعیں بھی بالوں کے لئے خطرناک ہیں اس لئے تیز دھوپ میں نکلتے وقت بالوں کو اچھی طرح ڈھانپ لیں۔ بال ھی آپکی خوبصورتی اور شخصیت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ لہذا ان کی زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کریں۔


 



About the author

160