عودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑینگے: نواز شریف کی شاہ سلمان کو یقین دہانی: ملاقات میں جنرل راحیل بھی موجود تھےس

Posted on at


 

س
 

 

 

 

 

طائف + ریاض (ممتاز احمد بڈانی + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ون آن ون ملاقات کی جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ یمن کے حالیہ بحران میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ بحران میں سعودی قیادت کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم نوازشریف ریاض پہنچے تھے۔ ائیرپورٹ پر سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف السعود اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لئے شاہی محل گئے۔ شاہی محل آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محل کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ سعودی فرمانروا نے وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف جبکہ سعودی وفد کی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، سیکرٹری خارجہ اور طارق فاطمی موجود تھے۔ وزیراعظم سے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، سعودی نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں وزیراعظم میاں نواز شریف نے ریاض میں یمن کے صدر منصور ہادی سے ملاقات کی جس میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وفود نے بحران کے سیاسی حل کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سرکاری ذرا ئع کے مطابق شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ یمن بحران میں سعودی قیادت کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ دوران سفر طیارے میں بھی وزیراعظم نواز شریف نے ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سول اور عسکری قیادت کے اس مشترکہ دورے کا مقصد اس حوالے سے سعودی عرب کا اعتماد بحال کرنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی و دفاع کے لئے کمربستہ ہے۔ شاہی محل میں وزیراعظم نواز شریف کو ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے وزیراعظم سے یمن کی صورت حال اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف رات گئے واپس وطن پہنچ 

 



About the author

ahmed-king-3150

I am Muslim and Pakistani. 26 Male

Subscribe 0
160