سیارچے کی ٹکر سےمتاثر ہونے والا علاقہ دریافت

Posted on at


 

سیارچے کی ٹکر سے متاثرہ یہ علاقہ سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر اس وقت دریافت کیا

آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اب تک سیارچے کی ٹکر سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا علاقہ دریافت کر لیا ہے۔

400 کلومیٹر پر محیط یہ علاقہ زمین کی پرت میں انتہائی گہرائی میں دفن ہے اور اس میں دو جگہ پر تصادم کے نشانات ہیں۔

اس علاقے کو دریافت کرنے والی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سیارچہ زمین سے ٹکرانے سے قبل دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا اور دونوں حصوں کا حجم دس کلومیٹر سے زیادہ تھا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سیارچے کی زمین سے ٹکر تقریباً 30 کروڑ سال پہلے ہوئی۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو گلکسن کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ اس سیارچے کی ٹکرسے زمین کی سطح پر پڑنے والا گھڑا تو ختم ہو گیا ہے لیکن زمین کی خدوخال کے مطالعے سے اس کی سطح کے نیچے دو مقامات پر تصادم کے ثبوت ملے ہیں۔‘

ڈاکٹر گلکسن کا مزید کہنا تھا کہ ’ اس کے نتیجے میں مختلف انواع و اجناس کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا ہوگا۔‘

 



About the author

ahmed-king-3150

I am Muslim and Pakistani. 26 Male

Subscribe 0
160