لاہور کی مختلف مارکیٹیں حصہ چہارم

Posted on at


لاہور کی مختلف مارکیٹیں حصہ چہارم


 


 



 


 


ادھر سے بائیں طعف جائیں تو آپ پھر مال روڑ پر آ جائیں گے آپ کے بالکل سامنے پنجاب یونیورسٹی کا اولڈ کیمپس ہے اس کے سامنے عجاب گھر ہے اور دونوں کے درمیان ایک توپ رکھی ہوئی ہے جس کو پیگیوں کی توپ بھی کہا جاتا ہے۔


مال روڑ پر تھوڑا آگے جائیں تو مال روڑ ختم ہو جاتا ہے دائیں بائیں دونوں طرف فیصل پارک ہے اور بالکل سامنے جنرل پوسٹس آفس پنجاب کا دفتر ہے اس کے بائیں طرف سیکڑیریٹ کی اہم عمارات ہیں اور دائیں طرف جائیں تو سیشن کورٹ اور سول کورٹ ہیں۔


 


 



 


 


اس سے آگے دو طرف راستہ نکلتا ہے بائیں طرف حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کا مزار ہے اور دائیں طرف اردو بازار میں داخل ہو جائیں گے اردو بازار کسی قسم کی تعریف کا مختاج نہیں اس کے بارے میں سب لوگ جانتے ہیں یہاں پر نئی پرانی ہر قسم کی کتابیں ملتی ہیں یعنی دینی کتابیں۔قرآن پاک ۔سکولوں کالجوں یونیورسٹی کی کتابیں سٹشینری جیسے ربڑ۔پنسل۔پن وغیرہاس طرح کی مختلف چیزیں ملیں گی اور اس کے ارد گرد چھوٹی چھوٹی گلیاں ہیں ان گلیوں میں پرنٹنگ پریس لگے ہوئے ہیں یہاں پر ان کتابوں کی چھپائی کی جاتی ہے اور ھی مختلف قسم کی چیزوں کی چھپائی کی جاتی ہے مثلا۔شادی کارڈ۔عید کارڈ۔کیلنڈر۔پوسٹر۔پمفلٹ اس طرح کی اور بھی چیزیں چھاپی جاتی ہیں۔


 


 



 


 


اردو بازار سے باہر نکلیں تو آپ کے بائیں طرف ایک مارکیٹ ہے جسے مچھلی مارکیٹ کہا جاتا ہے ادھر آپ کو ہر قسم کی مچھلی ملے گی دریائی مچھلی۔فارمی مچھلی۔کراچی کی سمندری مچھلی جس میں رہو۔پاپلیٹ۔جھینگا اور بھی اس طرح کی مختلف قسم کی مچھلیاں ملیں گی۔


 


 



 


 


اور دائیں طرف جائیں تو سامنے والی سائیڈ پر لوہاری دروازہ اور اس دروازے کے سامنے انار کلی بازار ہے اس جگہ پر میڈیسن کا تھوک کا کام کیا جاتا ہے جہاں سے میڈیکل سٹور والے آکر دوائیں خریدتے ہیں پھر آگے کافی سارئ دوکانیں ہیں جن پر دوائیوں میں استعمال ہونے والے کیپسولوں کا کام کیا جاتا ہے۔



About the author

160