بل فائٹنگ‘مقابلے کے دوران فحش اداکارہ کی ناقابل یقین حرکت ،ایسا کام کر ڈالاکہ دنیا کو حیران کر دیا

Posted on at


میڈرڈ (نیوز ڈیسک) بل فائٹنگ کا کھیل سپین میں بہت مقبول ہے جس میں بل فائٹر بپھرے ہوئے سانڈ کے ساتھ لڑتے ہیں اور اس مقابلے میں اکثر سانڈ کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ مقابلے کے دوران خونخوار سانڈ کو دیکھ کر بڑے بڑوں کے دل دہل جاتے ہیں لیکن ایک حالیہ مقابلے کے دوران ایک نازک اندام دوشیزہ نے بل فائٹنگ کے خطرناک اکھاڑے میں کود کر سب کے ہوش اڑادئیے۔
جریدے ”ڈیلی میل“ کے مطابق یہ ناقابل یقین واقعہ ماربیلا کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مقابلے کے دوران میٹاڈور (سانڈ سے لڑنے والا کھلاڑی) نے ایک خطرناک بیل کو زخمی کرکے گرادیا تھا۔ اسی دوران سیاہ لباس میں ملبوس ایک دوشیزہ نے اکھاڑے کے گرد موجود دو بلند دیواروں کو عبور کیا اور بھاگتی ہوئی زخمی بیل کی طرف بڑھی۔ دوشیزہ نے ایک جھنڈا بھی لہرایا جس پر لکھا تھا ”بل فائٹنگ بند کرو“۔ اسی دوران زخمی سانڈ بھی دوبارہ سنبھل کر کھڑا ہو چکا تھا اور صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی تھی۔ میٹاڈور کے ماتحتوں نے فوری طور پر خاتون کو قابو کیا اور اسے اٹھا کر اکھاڑے سے باہر لے گئے۔
جریدے ”ڈیلی میل“ کے مطابق یہ خاتون سویڈن کی مشہور اداکارہ امینا اکسیلس ہے جو فحش فلموں میں کام کرتی ہے۔ اداکارہ نے جریدے کو بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ اکھاڑے میں موجود تھی اور سانڈ کو مرتے دیکھ کر وہ خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اسے سہارا دینے کیلئے اکھاڑے میں کود پڑی۔ اس کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہے لیکن اس نے ساری دنیا تک پیغام پہنچادیا کہ ”کسی بھی جانور کو ایک ہجوم کی تفریح کیلئے مرنا نہیں چاہیے۔“



About the author

160