(وزن گھٹائیں راتوں رات ( حصہ اول

Posted on at


وزن گھٹانے کا راز محض اس بات کا خیال رکھنے میں پوشیدہ نہیں کہ آپ کی پلیٹ میں کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خیال رکھنا بھی ضرری ہے کہ آپ کے گلاس میں کیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پسند دیدہ سوفٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فروٹ جوسز میں شامل شکر اور کاربوہائیڈریٹس آپ کے ڈائٹ پلان کو درہم برہم کر دیتے ہیں۔



لیکن یہاں آپ کے لئے کچھ ایسے مزیدار مشروبات کے نام پیش کئے جارہے ہیں جنہیں آپ بلا جھجک پی سکتے ہیں کیونکہ یہ وزن میں کوئی اضافہ نہیں کرتے بلکہ اسے کھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔



پانی ۔۔۔۔۔


یوں تو سب ہی پانی پیتے ہیں لیکن یہ بات جاننا بہت ضروری ہےکہ پانی وہ مشروب ہے جو وزن گھٹانے میں انتہائی موثر کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا موسم چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہو جب بھی پیاس محسوس کریں تو پانی پینے کو ہی ترجیح دیں۔ سادہ پانی پیتے پیتے اگر کبھی بور ہو جائیں تو اس میں لیموں، کھیرے، لائم یا ٹماٹر کا ایک ایک سلائس ڈالیں اور بغیر اضافی کیلوریز کے اسے ذائقہ دار بنائیں



سبزیوں کا جوس ۔۔۔۔۔


اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو سبزیوں کا جوس پیئیں کیونکہ اس میں شامل فائبر وزن گھٹانے کے لئے بہت مفید ہے اور یہی نہیں بلکہ غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے سبزیوں کا جوس آپ کی بھوک مٹاتا ہے اور کوش ذائقہ ہونے کے سبب آپ کا موڈ بھی خوش گوار رہتا ہے۔




About the author

160