سعودی فوجی اہلکار اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے جان پر کھیل گیا، نہایت قابل تحسین اقدام

Posted on at


وبی بارڈر پر موجود فوجی اہلکار نے اپنے ساتھی کو بارودی سرنگ سے بچالیا جو اس کی شہادت کا باعث بن سکتی تھی ، جانباز فوجی نے بارودی سرنگ پرپاﺅں آتے ہی نہایت عقل مندی سے کام لیا اور اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے بارودی سرنگ کو دبائے رکھاحتیٰ کہ وہ بحفاظت وہاں سے نکل گیا۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے پھر ایک بھاری بھرکم پتھر لیا اورپھر بغیر کسی نقصان کے پتھر سے دورہٹ گئے ۔ممدوح بن عیدالعنزی زمینی دستوں کیساتھ جزان میں تعینات ہیں اور فوجی اہلکار کیساتھ ایک اور زخمی ساتھی کو ریسکیو کرنے گئے تھے اور زخمی ساتھی کی مدد کے بعد العنزی واپس کچھ سامان لینے آیا اورراستے میں بارودی سرنگ پر پاﺅں آگیا اور پھر وہ وہیں کھڑا رہاجس کی مدد کیلئے سپاہی العزیز ی موقع پر پہنچااور بارودی سرنگ کی موجودگی کی تصدیق کی لیکن انجینئرز ایک گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے الانزی کھڑے کھڑے تھکنے لگ گیاتھالیکن العزیز نے جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا اور کہاکہ وہ مریں گے بھی اکٹھے اور جئیں گے بھی اکٹھے اور پھر اپنے ساتھی کو ریسکیو کرنے کی کوشش میں لگ گیا۔ اس نے العنزی کے بوٹ کوکاٹ کر اس کی ٹانگ کو آزاد کرایا اور سرنگ پر اپنے ہاتھ سے دباﺅ برقراررکھاحتیٰ کہ العنزی جان بچانے کے بعد سرنگ کے اوپر رکھنے کیلئے ایک بھاری بھرکم پتھر اٹھالایااور یوں دونوں کی جان بچ گئی ۔



About the author

Ghulam-Ishaq9

A Proud Muslim & A Proud Pakistani.My Love For Pakistan & My Vote For Imran Khan.Flight Scheduling Department King Abdul Aziz International Airport Jeddah Saudi Arabia.❤Pakistan❤KPK❤Haripur❤

Subscribe 0
160