صحیح موضوع کا انتخاب کیسے کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

Posted on at


ہمیں جب بھی کوئی موضوع لکھنے کا خیال دماغ میں آئے تو سب سے پہلے ذہن میں یہی آتا ہے کہ موضوع کس چیز پر لکھا جائے؟؟؟ اور اُسے کیا نام دیا جائے؟؟؟ یہ سوال کوئی بھی موضوع لکھنے سے پہلے دماغ میں ضرور آتے ہیں۔ اکثر اوقات ہمارے دماغ میں موضوع کا انتخاب تو جاتا ہے لیکن اُس موضوع کے عین مطابق ہم نام نہیں دے پاتےجس کی وجہ سے سارے مضمون کا مزہ خراب ہو جاتا ہے اور پڑھنے والا نام ہی پڑھ کر باقی مضمون پڑھنا گوارا نہیں کرتا۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ موضوع سے پہلے نام پڑھنا پسند کرتے ہیں اور اگر نام میں ہی کوئی دلچسپی وہ نہ لیں تو پھر موضوع کو بھی خاطر خواہ لانا پسند نہیں کرتے۔ اگر موضوع کا (ٹائٹل) یعنی اُس کے لئے تجویز کردہ نامصحیح سے نہیں رکھا جائے گا تو پڑھنے والے کو بھی پڑھنے میں مزہ نہیں آئے گا۔

 

کسی بھی موضوع کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دماغ میں ضرور لائیں کہ اُس کی ایک ایک چیز کو مناسب ترتیب کے ساتھ لکھا جائے تاکہ پڑھنے والے کو پڑھنے میں بھی آسانی ہو اور وہ موضوع سے کچھ ایسی معلومات بھی لے جو کے اُسے پہلے پتا نہ ہو۔ جس کے لئے چند مثالیں یہ ہے:۔

 ۔(۱)۔سب سے پہلے یہ سوچنا کے موضوع کس چیز پر لکھنا ہے۔

۔(۲)۔اُس کے مطابق ایسا نام لکھنا کے پڑھنے والے کو بھی اُس میں دلچسپی حاصل ہو۔

۔(۳)۔پھر موضوع میں وہ چیزیں شامل کرنا جو موضوع کے مطابق ہو۔

۔(۴)۔اور آخر میں موضوع کو صحیح تفصیل کے ساتھ اختتام پذیر کرنا۔

 

اگر موضوع کو لکھتے ہوئے اِن چند باتوں کو مدِنظر رکھا جائے تو پھر یقیناً موضوع کو پڑھنے میں لوگ بھی دلچسپی لیں گے۔ مختصر ہی صحیح جیسے بھی لکھا جانے والا مضمون ہو صرف یہ باتیں بھی اگر دماغ میں رکھ کر مضمون کو لکھنا شروع کر دیا جائے تو دلچسپی لینے والی باتیں اُس میں خود بخود پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ تاریخ پر لکھتے ہوئے بھی پوری تفصیل دینے سے بھی مضمون میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ تہوار پر یا اِسی طرح کسی بھی چیز پر مضمون لکھتے ہوئے اُس کی ایک جملے میں ہی صحیح لیکن بات کو آسانی سے سمجھایا جائے تو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ کوئی بھی موضوع لکھتے ہوئے اِن باتوں کو مدِنظر رکھ کر موضوع لکنا شروع کر دے تو جملے خود ساتھ دینا شروع کر دیں گے۔

 


TAGS:


About the author

160