بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، مصباح اورکامران آج ایکشن میں نظرآئیںگے

Posted on at


حریف ٹیم میں کامران اکمل، سعید اجمل اور محمد عامرکوجگہ دی گئی ہے: فوٹو : فائل

ڈھاکا:  بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ کا افتتاحی مقابلہ اتوار کو رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ ویکنگز کے درمیان ہوگا۔

رنگپور میں پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق شامل ہیں، حریف ٹیم میں کامران اکمل، سعید اجمل اور محمد عامرکوجگہ دی گئی ہے، شام کوشیڈول دوسرے مقابلے میں ڈھاکا ڈائنامائٹس اورکومیلا وکٹورینزمدمقابل آئیں گے، ڈائنامائٹس کو پاکستانی اسٹارز ناصر جمشید، سہیل خان اور اسپنر یاسرشاہ کا ساتھ میسرہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی،احمد شہزاد، شعیب ملک، وہاب ریاض،عمراکمل اور محمد عرفان انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اپنی فرنچائزز کو جوائن کریںگے۔



About the author

160