صحیح قیادت کی اہلیت

Posted on at


ایک لائق صدر معلم میں قیادت کی اعلیٰ صلاحتیں موجود ہوتی ہیں اس کی قوت فیصلہ مضبوط ہوتی ہے اور وہ اپنے  مقاصد کو واضح  طور پر  متعین  کرسکتا ہے اس میں  مدرسے کے مسائل کو سمجھنے ہیں ، ان کے متعلق  صحیح  فیصلہ کرنے اور طلباء و اساتذہ کی مشکلات  کا حل تلاش کرنے کا ملکہ ہوتا ہے .وہ اس قابل ہوتا ہے کہ نئی منزلوں    کی نشاندہی کرے اور ایک بلند  نظر قائد کی طرح ان کی  رہنمائی  کرے . اس کی ایک خوبی  یہ ہے کہ وہ  ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے اچھے صدر کے لئیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ مقاصد کے حصول کے لئیے جرات مندانہ  اقدام  اٹھائے  اور مدرسے کی فلاح و بہبود  کے لئیے نئے تقاضوں  کی روشنی میں اقدامات  کرے . آڑے  وقت  میں         کوئی نقص  واقع ہوجانے کی صورت میں  خود ذمہ داری قبول کرے کسی ماتحت پر نہ ڈالے

                           

        

رالف  ایم سٹاگ دل  کے مطابق  ایک متوسط  شخصیت کے حامل قائد کو اپنے گروہ کے ایک  اوسط رکن سے درج ذیل  خصوصیات  میں بڑھا  ہوا ہونا چاہیے

                   

١)ذہانت

٢)علمی فضلیت

٣) ذمہ داری نبھانے میں قابل اعتماد ہونا

٤) عمل کی اہلیت اور معاشرتی  کاموں میں اشترا ک 

٥) معاشرتی و معاشی  رتبہ

اسی محقق نے ایک اور سروے  کے حوالے  سے یہ کہا ہے کہ رہنما  میں مندرجہ ذیل  صفات دوسروں کی نسبت اونچے درجے میں ہونی  چاہیں.

١)دوسروں  کے ساتھ  گھل  مل جانا

٢) پہل کرنا

٣)مستقل مزاجی

٤)یہ علم کہ کام کیسے  لینا ہے

٥)خود اعتمادی

٦) حالات و معا ملات کی سوجھ بوجھ ، ذہنی  چستی  اور بصیرت  

٧) دوسروں سے تعاون کی قابلیت 

٨) ہر دلعزیزی

٩) لچک

١٠) حسن اظہارو بیان

         

                  

                      



About the author

160