رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا

Posted on at


رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا

 

 

 

 

 

 

 

رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا
عاصم حسین سے ماسوائے تقریبات میں علیک سلیک کے علاوہ کبھی کوئی تعلق رہا ہی نہیں، رؤف صدیقی
دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے آج تک کسی سے بھی کبھی کوئی بات کی ہی نہیں، رؤف صدیقی
یہ سیاسی بد دیانتی کی ایک بد ترین مثال ہے، رؤف صدیقی
مورخہ 25 نومبر 2015
رؤف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے ان کا نام استعمال کئے جانے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ میں اس جھوٹے، بے بنیاد اور بے ہودہ الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں ۔ اگر عاصم حسین نے اپنے بیان میں میرا نام لیا ہے تو یہ انتہائی جھوٹ، لغو اور بے بنیاد ہے۔ عاصم حسین سے ماسوائے تقریبات میں علیک سلیک کے علاوہ کبھی کوئی تعلق رہا ہی نہیں۔ دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے عاصم حسین سے تو کیا میں نے آج تک کسی سے بھی اس حوالے سے کبھی کوئی بات کی ہی نہیں۔ شہر کا ایک ایک بچہ ، ایک ایک ڈاکٹر اور ایک ایک ہسپتال یہ بات جانتا ہے۔ یہ سیاسی بد دیانتی کی ایک بد ترین مثال ہے۔ اس سلسلے میں میں قانونی حق رکھتا ہوں جو میں استعمال کروں گا۔

 



About the author

160