لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے گھر پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اپنے بھائی وزیر اعلیٰ کو اپوزیشن کی جانب سے دیے جانے والے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ شریف برادران نے پاناما لیکس کے معاملے پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں ٹی او آرز پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے ۔