سوشانت سنگھ بریک اپ کے بعد کریتی کی محبت میں گرفتار

Posted on at


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو انکیتا لوکھانڈے سے بریک اپ کے بعد نئی محبت مل گئی ، بالی ووڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جن کی حال میں ہی انکیتا لوکھانڈے سے بریک اپ ہوا ہے اس کے فوری بعد ہی انہوں نے اپنے لئے نئی محبت تلاش کر لی ہے، ذرائع کے مطابق اداکار کی اپنی نئی فلم رابطہ کی ہیروئن کریتی سینن سے قربتیں بڑھ گئیں ہیں ، دونوں کو مختلف مقامات اکٹھے انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے ، دونوں فی الحال میڈیا پر اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، فلم رابطہ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بن جائیگی۔



About the author

160