پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا، بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے: صدر مملکت

Posted on at


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف اٹھا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے، اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان افراد کی کوئی ضرورت نہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی کچھ نہیں کرسکتا لیکن پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے اور اس کی وجہ سے اور بھی بہت سارے معاملات اٹھنے کے علاوہ بہت سے لوگ پکڑ میں بھی آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل کی بڑی وجہ کرپشن اور بدعنوانی ہے اور اب کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو ٹھیک ہو جانا چاہئے کیونکہ اس ملک میں ایسے افراد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔



About the author

160