شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات ،و زیراعلیٰ نے منصوبوں کی اعلیٰ معیارکےساتھ تکمیل کاریکارڈبنایا:یوبورن

Posted on at


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے اعتراف کیا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کوعمدہ معیار کیساتھ بروقت مکمل کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے ۔

انہوں نے چینی قونصل جنرل یوبورن سے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے جسے پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ، سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور موجودہ حکومت ان تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی اعلیٰ معیارکےساتھ تکمیل کاریکارڈبنایا، ترقیاتی منصوبوں میں215ارب کی بچت ایک شاندارکارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور ان پر جاری ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہے اور مزید سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہے ۔



About the author

160