’سلمان جو کرتے ہیں وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے‘

Posted on at


عید آنے والی ہے اور عید کے ساتھ آ رہے ہیں ’سلطان‘ یعنی سلمان خان۔

سلمان خان کی فلم ’سلطان ‘ کے نئے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں جو کہ عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ویسے تو انڈسٹری کے ’دبنگ‘ خان کے بے شمار مداح ہیں لیکن میں یہاں ان کے ایک خاص مداح کا ذکر کروں گی اور وہ ہیں عامر خان۔

بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریںعامر خان بھی جلد ہی فلم ’دنگل‘ میں ایک پہلوان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اب چونکہ ’سلطان‘ میں سلمان بھی ہریانہ کے ایک مشہور پہلوان ’سلطان خان‘کا کردار نبھا رہے ہیں تو دونوں کا موازنہ تو بنتا ہے پھر کیا تھا میڈیا نے دونوں خانوں کو اکھاڑے میں لاکھڑا کیا اور عامر خان سے سلمان خان اور ان کے کسرتی بدن پر سوال پوچھنے شروع کر دیے۔

عامر کہاں ہاتھ آنے والے تھے۔ عامر کا کہنا تھا ’سلمان اچھی صورت ہی نہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں اور میں اور میری بیوی کرن دونوں ہی سلمان کے بہت بڑے فین ہیں۔ میں کبھی باڈی بلڈنگ میں سلمان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ سلمان جو کرتے ہیں وہ ایک ٹرینڈ بن جاتا ہے۔‘

سلمان اور وویک



About the author

160