سونے کی قیمت میں 650 روپے فی تولہ کمی

Posted on at


بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیتموں میں ہونے والی کمی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کرات کے 10 گرام سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 39 ہزار 385 پر پہنچ گئی ہے جب کہ ایک تولہ سونے کی قمیت کم ہوکر 45 ہزار 950 پرپہنچ گئی ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوکر 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس میں قیمت 1.5 فیصد کمی کےبعد سونے کی فی اونس قیمت 1087 ہوگئی ہے۔



About the author

160