طاہر القادری کی امامت میں عید پڑھنے والوں کی نماز ’نہیں ‘ ہوئی : مولانا حنیف جالندھری

Posted on at


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ اسلام کے تمام شرعی اماموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر امام معذور ہواور اشاروں سے نماز ادا کر رہ ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے والے اگر باقاعدہ طریقے سے نماز ادا کریں تو ان کی نماز قبول نہیں ہوتی اور ڈی چوک میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران بھی علامہ طاہر القادری نے اشاروں سے رکوع و سجود کئے جبکہ مقتدیوں نے باقاعدہ رکوع و سجود کئے لہذا ان کی نماز شر عاً نہیں ہوئی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں بلکہ یہ ایک شرعی مسئلہ ہے اور اس کی تصحیح ضروری ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ اٹھایا جا رہا ہے، مزید یہ کہ نماز عید اگر رہ جائے یا صحیح طریقے سے ادا نہ کی جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے، تاہم جن لوگوں نے نماز عید ادا کی وہ اللہ سے استغفار کریں۔


Source :http://dailypakistan.com.pk/national/08-Oct-2014/150575



About the author

awais-ahmed-659

My self Awais and i am working on Film Annex As Bit lander.

Subscribe 0
160