محبوب سے ملاقات کے لئے جانے والی یونیورسٹی طالبہ کا درد ناک انجام

Posted on at



بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ رات کے اندھیرے میں محبوب سے ملنے نکلی لیکن اس کوشش میں برقی جنگلہ پھلانگتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔بائیس سالہ جیاﺅ چن کی ساتھی طالبہ نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں کہ وہ کس وقت چپکے سے کمرے سے نکل گئی لیکن اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کسی نوجوان سے چھپ چھپ کر ملتی تھی اور غالباً اسی مقصد کیلئے رات کے اندھیرے میں ہوسٹل کے گرد لگے جنگلے کو عبور کر رہی تھی ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کے ہوسٹل میں گھسنے والے لڑکوں کو روکنے کیلئے جنگلے میں بجلی چھوڑ رکھی تھی لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی طالبہ اسے عبور کرنے کی کوشش کرے گی ۔اس اندوہناک حادثے کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت کچھ طالبات نے جیاﺅ کا جسم جنگلے پرلٹکا دیکھا ۔اس نے ٹی شرٹ اور نیکر پہن رکھی تھی اور اس کا جسم بے حس و حرکت تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Source : dailypakistan.com.pk/daily-bites/09-Oct-2014/150903



About the author

awais-ahmed-659

My self Awais and i am working on Film Annex As Bit lander.

Subscribe 0
160