دیہاتی اور شہر کی زندگی

Posted on at


 


دیہاتی اور شہری زندگی میں کافی فرق ہوتا ہے بعض ایسی سہولیات ہیں جو شہروں میں موجود ہیں اور دیہات اس سے محروم ہیں شہری اور دیہاتی زندگی کے بھی الگ الگ فوائد و نقصانات ہیں



شہروں کے لوگ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلواتے ہیں کیونکہ شہروں میں اچھے سکول ،کالج اور یونیورسٹیاں ہوتیں ہیں شہری ماحول میں بچوں کو تہذیب اور آداب مجلس سکھاے جا سکتےہیں شہروں میں زیادہ تر لوگ  پڑھے ہوتے ہیں اس لیے اچھی صحبت میسر ہوتی ہیں شھر میں انسان موجودہ زمانے کی جدید سہولیات اور ترقیوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے شہروں میں کاروبار اور ملازمت زیادہ مواقع ہوتے ہیں شہر میں بنک ، عدالتیں اور ہسپتال جیسی سہولیات میسر ہوتیں ہیں



شہری زندگی کاتکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ یہاں اشیا خوردنوش خالص صاف ستھری نہیں ہوتیں ان میں ملاوٹ ہوتی ہے لوگوں کے پاس رہنے کے لیے تنگ مکانات ہو تے ہیں شہروں میں گاڑیوں کی وجہ سے ہوا آلودہ ہوتی ہے جسکی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں سینما اور تھیٹر ہوتے ہیں جسکی وجہ سے لوگ بہت سی اخلاقی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں



دیہاتی لوگوں کو تازہ ہوا اور خالص غذامیسر ہوتی ہے ہر طرف سبزا ہوتا ہے دیہاتی لوگ سادہ اور ملن سار شریف اور انسانی ہمدردی جیسی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں دیہاتی زندگی مشینوں کی گھن گرج کارخانون کے دھوئیں اور شور سے پاک ہوتی ہے ان کے مکانات کھلے ہوتے ہیں اور صحت بھی اچھی ہوتی ہے



دیہات کے لوگ جدید سہولیات سے محروم ہوتے ہیں اگر کوئی آدمی بیمار ہو جاے تو اسے جلد طبی امداد نہیں ملتی سب لوگ اپنے بچوں اعلا تعلیم نہیں دلواسکتے دیہات میں لوگوں کے روزگار کے مواقع کم  ہوتےہیں زرائع آمد و رفت کم ہوتے ہیں    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160