پاک یو اے ای تعلقات دوستی کی ایک مثال

Posted on at


 

متحدہ عرب امارات اورپاکستان طویل عرصے سے تاریخی سیاسی و سفارشی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں جو اب علاقائی تعاون اور دوستی و ترقی کی ایک مثال بن چکا ہے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان غیر مشروط باہمی دوستانہ ۴۲ سال قبل متحدہ عرب امارات کی تشکیل کے ساتھ شروع ہواپاکستان ان ابتدائی ملکوں مین سے ایک تھا جنہوں نے یو اے ای کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوئے جو ہمیشہ سردوگرم میں معاون رہے

یو اے ای کے لوگ ادارہ جاتی ترقی اور اقتصادی طاقت کے حصول کے لیے پاکستانیوں کی شراکت کو کبھی نہین بھولیں گے چنانچہ جب بھی پاکستان قدرتی آفات اور زلزلوں کا شکار ہوتا ہے اور اسے انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہوتی ہے تو متحدہ عرب امارات سب سے پہلے مدد کے لیے پہنچتا ہے کئی برسوں سے یو اے ای عطیات دینے واالا سب سے بڑاملک رہا ہے پاکستان ،فلسطین کے بعد دوسرا بڑاملک ہے جو یو اے ای سے امداد وسول کرتا ہے

جولائی ۲۰۱۰ میں پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلاب سے دوچارہونا پڑا یو اے ای کے بیرونی امداد کے کوآرڈنیشن آفس کے مطابق اس سیلاب نے ۱۸ملین لوگوں کو متاثر کیا اور جو زمین متاثر ہوئی وہ کل زمیں کے ۵ فیصد تھی سیلاب میں ۱۷۰۰ لوگ جابحق ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق ۱۷ لاکھ گھر تباہ ہوئے سڑکیں متعدد پل ، کئی اسکول اور اسپتال تباہ ہوئے صدر یو اے ای کی ہدایات پر یو اے ای نے بحرانی حالات مین بڑے پیمانے پر امدادی کام شروع کیا یو اے ای نے پاکستان کے مختلف علاقون میں اسپتال ، اسکول ہاوسنگ یونٹ قائم کیے مظفر آباد اور راولاکوٹ میں خلیفہ اسپتال بنوائے

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کا رشتہ لازوال ہے پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیے گا یو اےای کو اپنے ساتھ کھڑاپائے گا



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160