دیانت و صداقت کےاصول اور آج کے پاکستانی حکمران

Posted on at


 

۱۹۴۳ میں مسلم لیگ کے ایک جلسہ عام میں خواتین نے اسٹیج پر زیورات لا کر ڈھیر کرنے شروع کیے تو قائد اعلظم نے کہا کہ ان زیورات کا حساب رکھنا مشکل ہے اسلیے مین زیورات کے چندے کو قبول نہیں کر سکتا قائد اعظم بالخصوص سرکاری اخراجات میں ٖفضول خرچی کے سخت خلاف تھے وہ سرکاری رہائشگاہ کی بتیاں خود بجھایا کرتے تھےایک مرتبہ انکے سیکرٹری نے کہا کہ سر آپ کے بتیاں بجھانے سے ہمیں بڑی شرمندگی ہوتی ہے تو قائد اعظم نے جواب دیا کہ روپیہ ضائع کرنا گناہ ہے اور اگر یہ قوم کا سرمایہ ہے تو یہ اور بھی بڑاگناہ ہے قائد اعظم اپنی ذاتی سہولت کے لیے سرکاری ذرائع سے خرچ کرنے کے خلاف تھے یہ دیانت و صداقت کے اصول پاکستان کے لیے تھے

لیکن آج جب ہم قائد کے افکار کا موجودہ حکمرانوں سے تقابل کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ قرض میں جکڑے ہوئے ملک میں سرکاری خزانے سے کروڑوں کی مالیت کی گاڑی کی خریداری اور سرکاری رہن سہن اور بیرونی دوروں پر اربوں کے اخراجات کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا جب کے ملک بے پایاں قرضوں مین جکڑا ہوا ہے غیر ملکیوں کو بھی یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ قرضون میں جکڑے ہوئے اس ملک کے حکمرانوں کی دولت کا کوئی شمار ہی نہیں اور اس نا جائز دولت کے انبار پر(این آر او) کا تڑکہ یکھ کر تو اغیار حیرانی کے عالم مین یہ کہنے سے بھی نہیں چوکتے کہ یہ قوم کل نہیں ڈوبی تو آج ڈوبے گی

پاکستان کے لیے قائد کی تعلیمات تو یہی تھین کہ صداقت اور دیانت کو ہمیشہ مدنظر رکھا جائے اور بے جا اسراف دے پہلو تہی کی جائے قائد اعظم نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ رشوت اور بدیانتی زہر کی مانند برصغیر کی بد ترین خرابیاں ہیں جہنیں آہنی ہاتھوں سے نمٹانا ہو گا آج پاکستان مین غزائی مواد کی ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے نا جائز طریقوں سے دولت کمائی جا رہی ہے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے جا رہے ہین ان بداعمالیوں کا بوجھ  ٹیکس اور ڈیوٹی کے نام پر غریب عوام کے سر ڈال دیا جاتا ہے

آج کے حکمرانوں کو بھی اپنی سوچ کے دھاروں کو کھولنا چاہیے اور ایک مرتبہ پھر صداقت اور دیانت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر پاکستان کے لیے اخلاص دل سے کام کرنا چاہیے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160