عاشقوں کا انسائیکلوپیڈیا(حصہ اول)

Posted on at


طبی نقطہ نظر سے دماغ کے اس مرض کے مریض کو عاشق اور جسکی وجہ سے یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے معشوق کہتے ہیں۔دماغ کا یہ خلل ہمارے کالج کے اکثر طلباء میں موجود رہتا ہے۔چونکہ کالج کا ہر طالب علم اپنے اپنے انداز سے عشق کرتا ہے،اسلئے عاشقوں کی کئی اقسام بیان کی جاتی ہے۔

امیر عاشق:

یہ دو قسم کے ہوتے ہیں(۱)وہ جو گاڑی میں کالج میں جاتے ہیں۔(۲) ایک وہ جن کو گاڑی کالج یا یونیورسٹی ڈراپ بھی کرتی ہے اور پک بھی کرتی ہے۔جو گاڑی پر کالج آتے ہیں وہ اکثر کینٹین،لان،سڑکوں اور لڑکیوں کے کینٹین کے سامنے روزانہ دس بارہ چکر لگاتے ہیں ایسے عاشق چاہیئے معدے کے السر کے مریض ہوں۔پیپسی ضرور پیتے ہیں یونیورسٹی کالج میں ایک ادھ لڑائی ضروری لڑتے ہین تا کہ محبوبہ پر اپنا اثر ر رسوخ ظاہر کریں۔کامیابی کا تناسب بہت کم ہوتا ہے۔البتہ کامیاب عاشقوں کی محبوبائیں اکثر ان کی کزن نکلتی ہے۔دوسری قسم کے عاشق جن کو گاڑی کالج یا یونیورسٹی چھوڑ کر جاتی ہے۔ ڈھیلی ڈھالی جینز اور اوپر رنگ برنگی شرٹ اکثر شرٹس پر کسی رنگ ساز کے سائن بورڈ کا گمان ہوتا ہے۔ایسے عاشق اپنے سے وزنی جوگرز پہن کر زگ زیگ مشین کی طرح چلتے ہیں ایسے کئی عاشق آپ لڑکیوں کی کینٹین کے سامنے پکڑن پکڑائی کھیلتے ہوۓ دیکھ چکے ہوں گے۔

مڈل کلاس عاشق:

یہ بھی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جن کے بیچ فیلو امیر ہوتے ہیں ایسے عاشق دوسروں کو باہر،باہر کی کہانیاں سنا کر بیوقوف بناتے رہتے ہیں۔اپنے حال میں رہتے ہیں لیکن عشق میں بے حال ہو جاتے ہیں یہ کافی حسن پرست اور رومان پسند اور مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ ان کے رقیب درجنوں کے حساب سے ہوتے ہیں۔عشق کی ناکامی کے بعد والدین کی مرضی سے شادی کر لیتے ہیں۔

بے ترتیب عاشق:

ایسے عاشقوں کو مقامی ویگن بھی کہا جاتا ہے جو ہر ایرے گیرے سٹاپ پر ضرور رکتی ہے ایسے عاشق ہر ہفتے اپنے نئے عشق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ان سے جس دن کسی لڑکی نے ہنس کر بات کی وہی اگلے ہفتے کی محبوبہ ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160