اردو

Posted on at


اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔ اور پورے ملک کے لوگ اسے سمجھتے ہیں۔ اور یہ مختلف علاقوں کے لوگوں کے درمیان رابطے کا کام بھی کرتی ہے۔ ۔ اردو زبان کی ابتدا مسلمانوں کی ہندوستان آمد سے ہوئی۔جب مسلمان سپہ سالار فاتح سندھ محمد بن قاسم کے ہمراہ ہندوستان آۓ اور راجہ داہر کی فوج کو شکست دی۔اور ہندوستان میں باقاعدہ طور پر مسلم حکومت کی بنیاد پڑی۔ اور یوں ایک نئی حکومت کے ساتھ ساتھ ایک نئی زبان نے بھی جنم لیا۔ جس طرح کے اس کے معنی سے واضح ہے کہ ” لشکری زبان” اس سے مراد ہے کہ اردو زبان کئی زبانوں سے مل کر بنی ہے۔ ان زبانوں میں عربی ،فارسی، ترکی اور انگریزی جیسی زبانوں کا بڑا عمل دخل ہے۔



اردو کا رسم الخط عربی زبان سے لیا گیا ہے۔اردو کا شمار ان زبانوں میں ہوتا ہے جنھوں نے بہت ہی کم عرصے میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے۔ ۱۸۵۷ کی جنگ آزادی کے بعد جب مسلمان نہایت کسمپرسی  کی زندگی بسر کرنے لگے۔ تو ایسے حالات میں سر سید احمد خان اور ان جیسے دوسرے راہنماؤں نے مسلمانوں اور انگریزوں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ اور مسلمانوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مغربی تعلیم کے حصول کی ترغیب بھی دی۔ان تمام مقاصد میں انھوں نے اردو زبان کا سہارا لیا۔اسلیئے اردو کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔ اور اردو مسلمانوں کی پہچان بن گئی۔ ان کے بعد علامہ محمد اقبال نے اردو شاعری کے ذریعے  مسلمانوں کو خودی کا درس دیا۔



اردو زبان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔ کہ تمام علاقوں کے لوگ یہ دعوہ کرتے ہیں۔ کہ اردو زبان کا آغاز ان کے ہاں سے ہوا ہے۔ مثلاً سندھ، گجرات،پنجاب، دہلی اور لکھنو وغیرہ کے لوگ۔ اقوام متحدہ کی ریسرچ کے مطابق اردو دنیا کی تیسری بڑی زبان بن کر ابھررہی ہے۔ اور اس کے سمجھنے اور بولنے والوں کی تعداد میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اردو زبان میں ادب کا ذکر کیا جاۓ تو اس میں نہایت اعلیٰ باۓ کے شعرا کا تزکرہ ملتا ہے




About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160