کیا ہو گا؟

Posted on at


                  آج بھی مجھے جب جنوری کی وہ صبح  یاد آتی ہے تو دل دہل جاتا ہے – جب وہ لرزہ خیز چیخیں سنائی دیتی ہیں، تو میرا دل رویے بنا نہیں رہ سکتا اور ویسے بھی اپنوں کی جدائی میں آنکھوں کا نم ہونا تو ایک فطری سی بات ہے اور پھر یہاں پر تو ایک ایسا حادثہ ہو چکا تھا کے کتنوں کی زندگیاں اجڑ گئیں- ہمارا حال بھی اوروں سے جدا نہ تھا، آخر ہم بھی تو جدائی کا غم سہ رہے تھے – ایک ہنستا کھیلتا مسکراتا خوبصورت شکس جہاز کے ایک حادثے میں ہم سے دور بوہت چلا گیا- وہ وہاں گیا جہاں سے کوئی لوٹ کے نہیں آتا- کبھی میں سوچتی ہوں کے اتنے اچھے لوگ ہم سے اتنی جلدی کیوں چلے جاتے ہیں؟؟؟


             شاید وو اچھے ھی اسلئے ہوتے ہیں کے انہیں ہم سے دور جانا ہوتا ہے اور بوہت جلدی جانا ہوتا ہے- ہاں میں تو ذکر کر رہی تھی حمید بھائی کے حادثے کا جو جہاز کے کریش ہونے سے الله کو پیارے ہو گئے-بوڑھے والدین تو اپنے جواں بیٹے کے یوں اٹھ جانے سے حواس کھو بیٹھے ہر طرف درد سے  چیخیں بلند ہو رہی تھیں – تمام خاندان کے لوگ نڈھال تھے- ہر طرف سے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں- شاید ھی کوئی ایسا شخص ہو جو اس آ ہو بکا سے متاثر نہ ہوا ہو اور جسکی آنکھ آنسوں سے نہ بھیگی ہو-            




                زمانہ آگے کی دور میں نفسہ نفسی کا شکار ہے- بھائی چارہ اور خلوص  انسانی زندگی سے مٹتا جا رہا ہے اور اب انسان ایک مشین کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے بڑے بڑے ممالک اپنی حدود کو پھیلانے کی فکر میں ہیں اور ہم جیسے چھوٹے ممالک سہے ہوتے ہیں- ترقی یافتہ قومیں ترقی پذیر قوموں کو ہڑپ کرنے کے چکر میں ہیں- ہر طرف ایش و عشرت ہے اور دوسری طرف بھوک اور افلاس ہے-
 
 


            ایک طرف تو امن کے دعوے ہیں دوسری طرف کشمیر، بوسنیا، فلسطین، صومالیہ میں سسکتی ہوئی انسانیت- کبھی کبھی میں سوچتی ہو کے یہ سب کیوں ؟؟؟ آخر کیوں؟ اکھڑ دونوں ھی انسان ہیں اور دونوں ھی کیمیکلز کے مرکب   ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کے جوں جوں سائنس تراقی کرتی جائے گی  احساسات، اور جذبات، انسانی زندگی سے مٹتے جاییں گے- لوگ انسانی قدریں اب بھول جاییں گی- پھر کیا ہو گا؟؟؟ پھر کیا ہو گا؟؟

      



About the author

maryumkhan

working at filmannex

Subscribe 0
160