ووٹ ایک قومی ذمہ داری

Posted on at


                           

ووٹ کی اصل قیمت بہت کم لوگ  جانتے ہیں اور اسے ایک معمولی سی چیز سمجتے ہیں جبکہ میرے نزدیک ووٹ کی اہمیت بہت خاص ہے اور یہ ایک قومی امانت ہے۔ اگر کوئ آدمی اپنی ووٹ کو ضائع کرتا ہے تو وہ گناہ گار ہے۔ اگر کوئ آدمی اپنی ووٹ کسی نا اہل آدمی کو دیتا ہے تو وہ بھی گناہ گار ہے۔ لہذا اپنی ووٹ نہ تو ضائع کرنی چاہیے اور نہ ہی کسی نا اہل اور بدعنوان آدمی کو دینی چاہیے۔

                              

ووٹ ایک بہت بڑی زمہ داری ہے اور ہمیں اسکی اہمیت کو اسکے اصل معنوں میں سمھجنا چاہیےاور اپنی ووٹ کو خاص معنوں میں سمجھنا اور استعمال کرنا چاہیے۔

                          

آجکل ایسا نہیں ہوتا ہے ہر کوئ ووٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ ہم ووٹ دیتے وقت اس چیز کو نہیں دیکھتے کہ ہم ووٹ کس کو دے رہے یہ کردار کا کیسا آدمی ہے اور امینداری اور شرافت کس حد تک ہے؟؟؟ بلکہ ہم صرف یہ دیکھتے ہین کہ اس کے ساتھ کتنے لوگ ہیں اور یہ آدمی ہمارے کتنے قریب ہے اور ہمارے غیرقانونی کام کتنے کرۓ گا۔ اگر کوئ ہمارے غیرقانونی کام کرتا ہے اور اُس کے ساتھ کافی لوگ ہیں اور وہ ہمارا رشتہ دار بھی ہے تو ہم ووٹ اُسی کو دیں گے آیا وہ کتنا ہی بدعنوان کیوں نہ ہو اور اسکے مقابلے میں ایسے شخص کو نظر انداز کر دیں گے جو بہت امیندار ہے مگر نہ تو ہمارا رشتہ دار ہے اور نہ ہی ہمارے قریب اور نہ ہی غیر قانونی کام کرتا ہے۔

                               

ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم اہل لوگوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور غلط لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں اور پھر پانچ سال اپنے نصیب کو روتے رہتے ہیں۔ اصل غلطی ہماری اپنی ہوتی ہے۔

abidrafique786@yahoo.com بقلم: عابد رفیق 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160