احسن القصص

Posted on at


آج سے قرانی واقعات کا تذکرہ کرنے جا رہا ھوں اور اپنے قلم اور سوچ کو اسی کی اشاعت کا ذریعہ بنانے لگا ھوں.شکر ہے الله کا کہ جس نے مجھ حقیر کو یہ سعادت نصیب کی اور میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ھوں کہ اس ذات نے انبیا کرام کے شایان و شان اور دل کو چھو دینے والے حقیقت پرمبنی کچھ واقعات زیر تحریر کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا. میں اس ذمہ داری کو تہہ دل سے سر انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کروں گا.جیسا کہ آپ جانتے ھیں کہ یہ محض قصے یا کہانیاں ہرگز نہیں بلکہ یہ ان سچے واقعات پر مبنی ھیں جو الله کی آخری اور نا قابل تحریف کتاب سے ماخذ ہے.


 


قرآن پاک کی اپنی ایک ترتیب ہے جو کہ وحی الہی کے مطابق ہے.میں نے ان قصص کو تاریخی لحاظ سے ترتیب دینے کی کوشش کی ہے تا کہ کسی قسم کے مسلۓ کا سامنا نہ ھو.ان قصص کو زیر تحریر لانے کا مقصد صرف اور صرف ایمان کی تازگی اور روشنی ہے.



اس کللام پاک کو الله نے خود احسن القصص سے تعبیر فرمایا ہے اور یہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے راہنمائی کا ذریعہ بنا رہے گا.


میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اگر کسی قسم کی غلطی یا واقعاتی سقم دیکھیں تومطلع ضرور کیجیے گا تا کہ اس کو دور کیا جا سکے


.


 


آخر میں الله تعالیٰ سے دعاگو ھوں کہ مجھ حقیر کی اس کوشش کو شرف قبولیت عطا فرماۓ اور اخرت میں نجات کا ذریعہ بنا دے. آمین


الله آپ کے لیے اور میرے لیے آسانی پیدا فرماۓ.......آمین


 


دعاگو


نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160