BBC URDU

Posted on at


طلائی سکوں پر لکھی عبارت سمجھانے پر انعام

چین میں ایک عجائب گھر نے تیرھویں صدی میں دہلی میں ڈھالے گئے چھ طلائی سکوں پر لکھی ہوئی عبارت کو سمجھنے والے کے لیے 15 سو ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سونے کے صدیوں پرانے یہ سکے 1960 جنوبی ہنان صوبے کے ایک کھیت سے ملنے والے ایک چھوٹے سے برتن سے ملے تھے۔

ان سکوں کو 1980 میں جنشی سٹی میوزیم میں لایا گیا جہاں ماہرین آثار قدیمہ ان پر کندہ عبارت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

اب اس میوزیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو 16 سو ڈالر کا انعام دے گا جو ان سکوں پر لکھی گئی عبارت کو سمجھا سکے۔

شہر کے تقافتی نوادارات بیورو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان سکوں کو تیرھویں صدی کے قریب کے دور میں دہلی کی سلطنت میں تیار کیا گیا۔

یہ وہ وقت تھا جب دہلی پر مسلمان حکمران تھے اور چین میں یوان سلطنت قائم تھی۔

ان سکوں کے سامنے عربی زبان میں بادشاہ کا نام لکھا ہے لیکن سکوں کے پچھلی جانب جو کچھ لکھا ہے اسے سمجھنا مشکل ہے۔

لائبریری کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ انھوں نے چینی اور غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

ان سکوں کو ثقافتی نوادارات کے درجہ اول میں رکھا گیا جس کا مطلب ہےکہ وہ چین کے قومی خزانے کا حصہ تصور کیے جائیں گے۔



About the author

160