Part-I موبائل فون اور ہماری ذندگی

Posted on at


آج کے دور میں جہاں ترقی کی دوڑ نے انسان کو چاند سے بھی آگے پہنچا دیا ہے وہان اسکے ساتھ ہی ایسی بہت سی ایجادات بھی ہوئی ہیں کی جن کی بدولت انسان کو سہولیات تو بہت سی حاصل ہوگئی ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ ان یجادات کے منفی استعمال سے نقصان بھی بہت ہوا ہے۔ان بہت سی ایجا دات میں ایک ایجاد موبایئل فون بھی ہے جسے اس لئے ایجاد کی گیا تھا کی اگر ہم اپنے پیاروں کے بارے میں ہر وقت با خبر رہ سکیں کہ وہ کیاں ہیں اور کیا کر رہےہیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ انھیں اپنے بارے میں بھی بتا سکیں کہ ہم خیریت سے ہیں۔

 

پرانے وقتوں میں جب موبائل نہی ہوا کرتا تھا تو لوگ خط اور تار کے ذریعے ایک دوسرے کی خیریت ایک دوسرے کو بہم پہنچایا کرتے تھے۔اسکا سب سے بڑا نقصان یہ تھا کہ خط کا انتطار کرنا پڑتا تھا اور کبھی کبھی تو یہ انتطار مہینوں تک طول پکڑ جایا کرتا تھا۔اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو موبائل کسی نعمت سے کم نہی ہے۔

 

 

دیکھا جائےتو موبائل فون ایک بہت ہی کارآمد  چیز ہے۔اور اگر اسکا صحیح استعمال کیا جئے تو ہمیں بہت آسانی حاصل ہو سکتی ہے ۔ مگرہا ئےرےافسوس کیا کیا جئے اس حضرت انسان کا کہ جس نے اس بہترین ایجاد کا بھی وہ ستیا ناس کر کے رکھ دیا کہ اگر اسکا ایجاد کرنے والا اسکا حشر دیکھ لے تو وہ بھی اپنا سر پکڑ کر رونے لگ جائے گا کہ اس نے اتنی خراب چیز کو ایجاد کیوں کیا۔  

 

اب اس کے استعمال کا یہ عالم ہے کہ اگر کوئی گدھا گاڑی بھی چلا ریا ہے تو اس کے ایک ہاتھ میں موبئل فون موجود ہے۔اوراپنے گھروں میں ہی دیکھ لیں کی اگر کوئی بچہ زارو قطار رو رہا ہو تو ہم اسے چپ کروانے کے لئے اس کے ہاتھ میں موبائل فون پکڑا دیتے ہیں۔ اور دلچسپ  یہ ہے کہ بچہ بھی موبائل فون اپنے ننھے منے ہاتھوں میں پا کر بلکل خاموش ہو جاتا ہے۔

 

موبائل فون کو اس لئے ایجادکیا گیا تھا کہ کبھی کبھی کسی بہت ہی ایمر جنسی کی حالت میں استعمال کیا جائے مگر آج  ہم نے تو ہر وقت کی ایمرجنسی کو اپنے آپ پر زبردستی مسلط کر لیا ہے۔

 

By

Wiki Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/blog-posts/wiki-annex

 

 



About the author

160