طالب علموں کے لیے 10 بہترین آئی فون ایپلیکیشنز

Posted on at



اپلیکیشن نمبر 1: سیلف کنڑول۔ self-control


یہ ایک ایسی اپلیکیشن ہے جو کہ طالبعلموں کے لیے بہترین ہے۔ فرض کریں کہ آپ پڑھ رہے ہیں اور اچانک آپ کو کوئی ای میل آجاتی ہے یا فیس بک پہ کوئی میسج آجاتا ہے کہ جس کے دیکھنےاور جواب دینےمیں آپ کا قیمتی وقت ضائع ہو سکتا ہے ۔ تو یہ اپلیکیشن  اس  وقت کے ضائع ہونے کو روک سکتی ہے ۔ یہ اپیلیکیشن ان  سائیٹس ایک خاص وقت تک کے لیے بلاک کر دیتی ہے  اب چاہے آپ اس اپلیکیشن کو ڈیلیٹ ہی کردیں تب بھی آپ ان سائیٹس کو اسی وقت دیکھ سکیں گے کہ جو ٹائم آپ نے خود مقرر کیا ہے۔



اپیلیکیشن نمبر2: میتھس الارم کلاک۔math’s alarm clock


اگر آپ صبح دیر سے اٹھنے کے عادی ہیں اور کالج یا سکول سے لیٹ ہو جاتے ہیں تو یہ اپیلیکیشن آپ کی مدد کرتی ہے۔ آپ کو الارم کو بند کرنے کے لیے اٹھ کر ایک سادہ سا ریاضی کا ایک سوال حل کرنا ہوتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ سوال حل کرنے کے لیے آپ کو مکمل بیدار ہونا پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ  سوال حل کرنے سے آپ کا دماغ اچھی طرح کام کرنے لگ جاتا ہے۔



ایپلیکیشن نمبر3: سلیپ اف یو کین۔sleep if you can


یہ الارم اپیلیکیشن  ہے آپ اس الارم کو اس وقت تک بند نہیں کر سکتے کہ جب تک آپ اپنے باتھ روم میں جا کر اپنے واش بیسن کا فوٹو نہ لے لیں۔ یہ اپیلیکیشن یقینی بناتی ہے کہ آپ بیدار ہو جائیں۔



اپیلیکیشن نمبر4 آکسفورڈ ڈکشنری۔oxford dictionary


اگر آپ لیکچر میں بیٹھے ہیں اور آپ کا لیکچرر ایک ایسا لفظ کہتا ہے کہ جس کا مطلب آپ کو نہیں آتا تو یہ اپیلیکیشن آپ کی بہترین مددگار ہو سکتی ہے۔ چاہے آپ جو بھی مضمون پڑھ رہے ہوں جو بھی لفظ تلاش کریں یہ آپ کی مدد کرے گی۔



ایپلیکیشن نمبر5 بیبلون۔ Babylon


یہ اپیلیکیشن دنیا کی 75 زبانوں میں آن لائن ٹرانسلیشن کرتی ہے۔ کوئی بھی نئی زبان سیکھنے میں یہ آپ کی بہترین مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔



اپیلیکیشن نمبر6: ریل کیلک سائینٹیفک کیلکیولیٹر۔realcalc scientific calculator


اگر آپ کے پاس آئی فون ہے اور آپ اپنا کیلکیولیٹر گھر بھول گئے ہیں تو یہ ایپ آپ کو 100 فیصد سائنٹفک کیلکیولیٹر مہیا کرتا ہے۔ بلکہ آپ کو کیلکیولیٹر خریدنے کی ضرورت بھی نہیں۔



اپیلیکیشن نمبر7: جمپ کٹ۔jump cut


طالب علموں کو کالج assignments کے لیے کئی جہگوں سے مواد کاپی اور پیسٹ کرنا پڑتا ہے ۔ اگر آپ کو یاد نہیں رہا کہ یہ ٹیکسٹ آپ نے کہاں سے کاپی کیا تھا تو یہ اپیلیکیشن آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اور آپ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔



ایپلیکیشن نمبر8: ٹیڈ۔ted


ہم جن لوگوں کے درمیان میں رہتے ہیں ان کا ہم پر بہت اثر ہوتا ہے تو کیوں نہ ان لوگوں کے درمیان رہا جائے کہ جو تعلیم کے حوالے سے بہترین ہیں ۔ اس کام میں یہ اپیلیکیشن آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس پر آپ دنیا کی بہترین کانفرنسوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔



اپیلیکیشن نمبر9: اینگری ورڈز۔angry words


یہ اپیلیکیشن دنیا کی مشہور ترین اپیلیکیشنز میں سے ایک ہو چکی ہے۔ اس پر آپ لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔



اپیلیکیشن نمبر10: سرکل آف سکس۔ circle of six


یہ ایک سیکیورٹی  ایپلیکیشن ہے۔ اگر آپ کہیں تنہا جا رہے ہیں اورتو یہ ایپلیکیشن آپ کو آپ کے قریب تریں 6 لوگوں کے ساتھ رابطے میں رکھتی ہے۔ جب بھی آپ خطرہ محسوس کریں یہ ایپلیکیشن آپ کی location کے ساتھ آپ کے قریبی لوگوں کو میسج کر دیتی ہے۔



About the author

160