مصری فن تعمیر

Posted on at


مصری فن تعمیر


مصر میں ہر طرح کا تعمیراتی سامان میسر تھا اِس لئے وہاں کے لوگوں کو اِن سب تعمیراتی مراحل میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی تھی۔ وہ لوگ اپنی تعمیرات میں پتھر کو خاص اہمیت کو حامل تصور کیا جاتا تھا۔ یہ تہذیب بے حد پرانی تہذیبوں میں شمار کی جاتی تھی۔ اِسے پرانے دور اور حالیہ وقت کے درمیان ایک اہم کڑی تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ بھی پرانے لوگوں کی طرح جھونپڑیوں میں رہا کرتے تھے۔



مصر کے عام لوگ گاس پھوس اور مٹی کی جھونپڑیوں میں رہا کرتے تھے اور جبکہ امیر لوگ کھجور کے تنوں کو ستونوں کے طور پر استعمال کر کے قدرے بہتر جھونپڑیوں کو رہائش کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔ تعمیرات تو بہت سے اقسام کی ھیں مگر سب اِس جھونپڑیوں کے نظام اور اقسام سے ہی آگے چلی ھیں۔ یہ لوگ ملازموں اور غریبوں کے گھر فانی مواد کے بناتے تھے جبکہ وہ گھر جو کہ اِن کے لافانی خداؤں کے لئے بنائے جاتے تھے اُنہیں یہ لافانی مواد سے تعمیر کرتے تھے تا کہ واہ اِن کے مذہب کو آخر تک زندہ رکھیں اور اِن کی تعمیرات کو بھی تاآخر قائم رکھیں۔


اِن کی تعمیرات میں دریائے نیل کا بھی بڑا ہاتھ ہے کیونکہ دریائے نیل کہ پاس ہونے سے آب و ہوا خوش گوار رہتی تھی جس کہ وجہ سے یہ اِن کی پرانی سے پرانی تعمیرات بھی آج تک موجود ھیں جو اِن کے فن تعمیر اور اِن کے مذہب کے لئے کافی ھیں۔


کئی اہم تعمیرات کی تیاری میں کافی لمبا عرصہ لگ جاتا تھا کیونکہ یہ لوگ بہت محنتی تھے اور کئی بار اِنہیں 30 سال سے بھی زیادہ عرصہ لگ جاتا کسی مندر یا مقبروں کی تعمیر میں۔ جو بھی امیر آدمی ہوتا ساحل نیل پر اپنے لئے ایک مقبرہ ضرور تعمیر کروا لیتا اور زیادہ تر اُمرا لوگ وہاں پر اپنے گھر بھی تعمیر کروایا کرتے تھے اور خاص چیز یہ کہ وہ لوگ گھر، مقبرے یا پھر مندر سب کہ سب پلیٹ فارم پر بنایا کرتے تھے تا کہ کبھی بھی جب سیلاب وغیرہ آئے تو اِن کی تعمیرات کو نقصان نہ پہنچا پائے اور ان کہ گھر اور اِن کی بستیاں سب پلان اور منصوبہ بندی کی تحت تعمیر کردہ ھیں۔



 


مزید پوسٹس ملاحظہ کرنے کے لئے اِس لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
 http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post


 


 


Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger at :- Filmannex



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160