مک کولم کاکرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ

Posted on at


 

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

34 سالہ مک کولم نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد کرکٹ سے دوری کا اعلان کیا۔

مک کولم کا کہنا تھا کہ "نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں اپنے تماشائیوں کے سامنے کرکٹ کو الوداع کہنا بہت یادگار ہوگا"۔

ان کا کہنا تھا کہ "مجھے نیوزی لینڈ کی جانب کھیلنے اور ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے لیکن تمام اچھی چیزیں کو اختتام کرنا پڑتا ہے اور میں شاندار تجربے پر خوش ہوں"۔

مک کولم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کی قیادت نہیں کر پائیں گے اور ان کی جگہ تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔

وہ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنے ڈیبو کے بعد مسلسل 99 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ مسلسل 100 ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ سے کنارہ کش ہوں گے.

مک کولم ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

انہوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 11 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 273 رنز بنائے، ایک روزہ کرکٹ میں انھوں نے 254 میچ کھیلے 5ہزار 909 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



About the author

160