دبنگ خان کی فلم ’’سلطان‘‘ میں نیا چہرہ کاسٹ کرنے کا فیصلہ

Posted on at


انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ’’ناز‘‘ کو فلم میں کاسٹ کرنے کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں نئی نویلی اداکارہ ناز کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے اسی لیے ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے سب ہی اداکارائیں بے تابی کا اظہار کرتی ہیں تاہم اب ان کی نئی آنے والی فلم میں اداکاری کا قرعہ فال نئی نویلی اداکارہ کے نام نکلا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سلطان‘‘میں سلمان خان کے مدمقابل اداکارہ کے لیے دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت کو پیشکش کی گئی تھی جن کے انکار کے بعد مرکزی کردار کے لیے پرینیتی چوپڑا اور کیریتی سنون کا نام لیا جارہا تھا تاہم اب دبنگ خان کی خواہش پر نئی نویلی اداکارہ ناز کو فلم میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے آڈیشن پر سلو میاں اور فلم ہدایت کار نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ فلم میں کاسٹ کے لیے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان  فلم’’سلطان‘‘میں باکسر کا کردار ادا کریں گے اور فلم  اگلے برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔



About the author

160