part 2)ضلع ہری پور اور اس کے گردونواع کی اہمیت کی وجوہات

Posted on at


جیسا کہ میں نے آپ لوگوں کو اپنے پچھلے بلاگ میں بتایا کہ یہ میرا پہلا بلاگ ہے تو اس لیے میں چاہتی ہوں کہ جتنا زیادہ میں اس عنوان پر لکھ سکوں تو لکھوں۔ تو میں اپنی بات وہاں ہی سے شروع کرتی جہاں سے پچھلے بلاگ میں ختم کی تھی۔ تو میں آپ لوگوں کو ضلع ہری پور اور اس کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں بتا رہی تھی اور ہماری بات نتھیاگلی تک پہنچ چکی تھی۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ نتھیاگلی میں درخت یعنی جنگل زیادہ ہونے کی وجہ سے بندر زیادہ پائے جاتے ہیںتو آپ یہ بات بھی جان لوں کہ اگر آپ 15 کلومیٹر نتھیاگلی سے آگے جاؤں گے تو ایوبیہ آ جائے گا اور بندروں کے حوالے سے ایوبیہ نتھیاگلی سے بھی زیادہ مشہور ہے۔ ایوبیہ میں بھی آپ کو ہر طرف کہی نہ کہیں بندر ضرور نظر آئیں گے۔ اور ایوبیہ ٹریک تو سیروتفریح کے حوالے سے مشہور ہے۔

ایوبیہ سے تھوڑا آگے جائیں تو بین الاقوامی اور قومی سیروسیاحت کے لیے توجو کا مرکز شہر اور وادی مری آ جاتا ہے۔ مری تو بہت ہی مشہور جگہ ہے۔ یہاں آپکو ایک تو گرمی میں موسم خوشگوار ملتا ہے تو دوسرا یہاں پر سیر و تفریح کے لیے بہت سی سیرگاہیں بھی ہیں جیسے کشمیر پوائنٹ وغیرہ۔ مطلب کہ مری ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسان کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔

اب میں آپکو ہری پور کے جنوبی حصے کے بارے میں بتاتا ہوں۔ جیسا کہ میں آپکو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ ضلع ہری پور کے ہر طرف کچھ فاصلے پر پہاڑ ہیں۔ تو مغربی حصے کی طرح جنوبی حصے کا حال بھی یہی ہے ۔ ہری پور کے جنوب میں پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلہ واقع ہے۔ اس کے علاوہ ہری پور کے جنوبی حصے میں غازی ڈیم، تربیلہ جھیل، بیڑ، صوابی اور اسی طرح کے اور بہت سے سرسبزو شاداب علاقے واقع ہیں۔ ہری پور سے جنوب کی جانب تھوڑا سا آگے جائیں تو تربیلہ جھیل آجاتی ہے جہاں انسان کو بہت سے ملاحوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور وہاں پر تازہ جھیل کی مچھلی بھی دستیاب ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ لوگ ہری پور کے جنوب میں واقع بیڑ کے علاقے میں چلے جائیں تو وہاں بھی آپکو انتہائی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے گے۔

اب آخر میں آپ لوگوں کو ہری پور کے مشرقی علاقے میں بتاتا ہوں۔ دیگر اطراف کی طرح ہری پور کا جنوب بھی سرسبز پہاڑوں سے بھرا پڑا ہے۔ غازی کا علاقہ اور اس کے پہاڑ بہت مشہور ہے اس معاملے میں۔ ہری پور وہ علاقہ جس سے آگے صوبہ سرحد کا اختتام ہوتا ہے تو صوبہ پنجاب شروع ہوتا ہے۔ وہ جگہ جہاں ضلع ہری پور اختتام پذیر ہوتا ہے اس جگہ کا نام جاری کس ہے۔ جاری کس سے آگے صوبہ پجاب شروع ہوجاتا ہے۔ مطلب کہ اگر آپ پنجاب کے باشندے ہو تو آپ جاری کس کے راستے نہ صرف ہری پور ضلع میں داخل ہو جاؤں گے بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی داخل ہو جاؤں گے۔

تو یہ سارا مضمون لکھنے کا مقصد میرا یہ تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے فلم اینکس پر کام کرنے والے لوگ میرے ضلع ہری پور کے بارے میں اچھی طرح جان لیں کہ یہ کیسا ہے اور اس کے چاروں اطراف کیا کیا ہے۔ تو مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس پورے مضمون کو پڑھ کر ہری پور کے بارے میں اچھی جانکاری حاصل کر لیں گے۔  



About the author

fareeha-khan

I am a student and now I am a writer at film annex

Subscribe 0
160