Part (3) روزے کیا ہے اور اسکا مقصد؟

Posted on at


 یہ ایسا مہینہ ہے کہ اس میں اللہ پاک نیکیوں کے کا ثواب بڑھا دیتے ہیں۔  اس مہیںے میں نفلی عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب سترفرائض کے برابر ہو جاتا ہے۔  اسی لیے تو اس ماہ کو رحمتوں کا مہینہ کہتے ہیں کہ اس ماہ میں اللہ پاک کی رحمت عروج پر ہوتی ہے اور اللہ اپنے گناہ گار بندوں کو بخش دینے کے بہانے تلاش کرتا ہے۔ 

اسکے علاوہ بہت سے معاشی مسائل بھی ہیں جو رمضان کی برکت سے انے انجام تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔  ان میں ایک یہ ہے کہ جب روزہ دار سارا سار دن بھوکا پیاسا رہتا ہے تو اسے اپنے ارد گرد کے بھوکے ، ننگے لوگوں کی بھوک افلاس کا اندازہ ہوتا ہے ۔

                                                         

 اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اگر میں محض ایک وقت کا فاقا برداشت نہیں کر سکتا تو فقیر اور غرباء و مساکین کھانے کے بناء کیسے زندگی گزارتے ہوں گے۔ لہزا روزہ دار کے دل میں انکے لیے محبت اور انکی مدد کا جزبہ پیدا ہوتا ہے۔ ویسے بھی رمضان ایثار کا مہینہ ھے اورہمیں چاہیئے اس بابرکت مہینے میں جس قدر ممکن ہو غرباء اورمساکین کی دل کھول کر مدد کی جائے۔

                                  

 اس مہینے کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ جو مسلمان پورا سال نماز پڑھنے سے قاصر رھتے ہیں وہ بھی اس برکتوں والے مہینے میں اللہ کی دوری برداشت نہیں کر سکتے اور بے دھڑک اللہ پاک کے دربار (مسجد ) کو آباد کرنے پہنچ جاتے ہیں اور مسجدوں میں ایک وعظیم رونق کا سماء ہوتا ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں پورا سال اس مہینے کی طرح مسجدوں کو آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔   

                                                       آپکے تعاون کا شکریہ!

مضمون نگار          کامل خان                                             

 

 



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160