شام کے شہرحلب میں خونریز جھڑپیں، 1 ہفتے میں 230 شہری جاں بحق

Posted on at


شام کے شہرحلب میں خونریز جھڑپیں، 1 ہفتے میں 230 شہری جاں بحق

شام کے شہر حلب میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھڑپوں میں مزید چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔ حلب میں ایک ہفتے کے دوران دو سو تیس شہری مارے جاچکے ہیں۔ حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔باغیوں اور حکومت کے درمیان خانہ جنگی میں معصوم افراد کو موت کی گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ شامی صدر بشار الاسد کی حامی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی شہر حلب کے اُن علاقوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی حملے کیے۔خونریز جھڑپوں میں مزید چھبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حلب میں ایک ہفتے کے دوران دو سو تیس شہری مارے جاچکے ہیں۔ حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب شامی فوج نے حلب کے علاوہ دو علاقوں میں جزوی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے ۔شامی فوج کے مطابق جنگ بندی ہفتے کی رات دس بجے تک رہے گی۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم آئی سی آر سی کے مطابق حلب کو ایک انسانی المیے کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔



About the author

160