معاشی منصوبہ بندی اور پاکستان میں اسکی ضرورت اہمیت

Posted on at


عہد حاضر میں دنیا کے بیشتر ممالک جن مسائل سے دوچار ہیں ان میں سر فہرست غربت، بیماری ، ناخواندگی، بے روزگاری، زرعی اور صنعتی پسماندگی ، پست معیار زندگی ، غیر منصفانہ تقسیم دولت، گرانی اور مہنگائی ، افراط زر ، بیرونی ادائیگیوں میں عدم توازن، غیر ملکی قرضوں کا بوجھ، بجٹ میں خسارہ وغیرہ ہیں۔



اگر چہ غربت و افلاس کا وجود زمانہ قدیم سے ہے لیکن اس سے چھٹکارہ پانے کی خواہش زمانہ حال کی پیداوار ہے ، کیونکہ نہ صرف سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو گیا ہے ، بلکہ معاشی منصوبہ بندی کا تصور بھی بہت مقبول ہو گیا ہے  اور بعض اقوام نے معاشی منصوبہ بندی کی بدولت  قابل رشک ترقی کی۔



پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے۔ اسے مختلف مسائل درپیش ہیں، مثال کے طور پر کم قومی پیداوار، ناکافی فی کس آمدنی، افراط آبادی ، افراط زر اور  سائنسی اور تکنیکی معلومات کی قلت، ادائگیوں کا خراب توزن، بیرونی قرضوں کا بوجھ، زراعت میں مشینوں کا کم استعمال، درآمد اور بر آمد میں عدم توازن، بے روزگاری، تقسیم دولت کا ناقص نظام وغیرہ۔ا ن تما م وسائل کا علاج ہے " معاشی منصوبہ بندی"



پاکستان میں معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت اور اہمیت کا اندازہ درج  ذیل تما م باتوں سے  باآسانی لگایا جا سکتا ہے۔


پاکستا ن میں نجی شعبے کے تاجر اور صنعت کار اپنے مخصوص اور محدود مقاصد کے پیش نظر ہی معاشی سر گرمیاں اختیار کرتے ہیں اور ایسے تمام شعبے نظر انداز کر دیتے ہیں جو ملکی معیشت کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے کاموں کے لیے یا تو کثیر مقدار میں سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے  یا ان سے نفع بہت دیر بعد حاصل ہوتا ہے  یا ان سے حاصل ہونے والے نفع کی شرح کم ہوتی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت معاشی منصوبہ بندی کر کے قومی نقطہ نگاہ سے معاشی ترقی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہ متعین کرے۔



پاکستان میں سرمایے کی قلت ہے جس کی وجہ سے بڑےبڑے  صنعتی اور ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو پاتے۔ اس کام کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے  تا کہ لوگوں کو سرمایہ کاروبار میں لگانے کی ترغیب دی جائے ۔ ہمارے ہاں دولت مند لوگ اپنی دولت کا بیشتر حصہ  عیش و عشرت ، زیورات ، وسیع بنگلہ جات، نمودو نمائش، رسم و رواج اور فضول اخراجات میں ضائع کر دیتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت  ملک میں کفایت شعاری اور سرمایہ کاری کی مہم چلائی جائے۔



 



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160