کھانا سب ساتھ مل کر کھائے

Posted on at


 

ہمارے پیارے نبیﷺنے فرمایا کھانا سب ساتھ مل کر کھائے اس سے کھانے میں اللہ تعالی برکت پیدا کرتا ہے لیکن آجکل کے اس ماڈرن دور میں ہر شخص انفرادیت کو ترجیح دیاتا ہے جو کام بھی وہ کرتا ہے اکیلے ہی اسی طرح اگر دیکھا جائے تو ہمارے معاشرہ میں بھی ایک ساتھ بیٹھ کر مل کر کھانے کی عادت ختم ہو گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا آپس میں پیار بھی کم ہوتا جا رہا ہے اور اسی لیے گھر کے افراد ایک دوسرے کو وقت بھی نہیں دے پاتے اور بچے کھانے کے آداب سے بھی واقف نہیں ہو پاتے

ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کے بہت سے فوائد ہے بچے اچھی باتیں اور عادات سیکھ پاتے ہیں اور اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کا وزن متوازن رہے اور وہ بازاری کھانوں سے دور رہے تو پھر یہ روٹین بنا لیں کہ گھر کے تمام افراد بچوں سمیت ایک ساتھ کھانا کھائیں امریکا کی یونیورسٹی آف الینووس کے سائنسدانون نے مشاہدات کیے اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن گھرانوں میں بچون کو ڈائننگ ٹیبل یا دسترخوان پر والدین اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ کھانے کی عادت ہوتی ہے تو ایسے بچے وزن کی زیادتی سے اور دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہونے سے بچ جاتے ہیں

محقیقین نے دریافت کیا ہے کہ والدین کے ساتھ دن میں کم از کم تین بار کھانا کھانے والے بچوں میں بارہ فیصد امکانات پائے جاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں موٹاپے کا شکار نہیں ہونگے یہ بیس فیصد جنک فوڈ سے پرہیز پینتیس فیصد کھانے سے دل چرانے جیسی عادات سے دور اور سبزیوں کے اور صحت بخش غذاوں کے شوقین ہوتے ہیں ماہرین اور محقیقین غذائیت بھی اس بات متفق ہیں کہ والدین کے ساتھ کھانا کھانے والے بچون کی غذائی عادات متوازن ہوتی ہیں۔

       



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160